9 مئی تھانہ رمنا حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 11 کارکنان کو مجموعی طور پر 15 سال 4 ماہ قید و جرمانے کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ رمنا پر حملے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عبداللطیف اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 کارکنان کو مختلف سزائیں سنا دیں۔
اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ سنایا، جس کے مطابق ملزمان کو مجموعی طور پر 15 سال 4 ماہ قید اور جرمانے کی سزائیں دی گئیں۔ فیصلے کے بعد عدالت میں موجود 4 ملزمان محمد اکرم، میرا خان، شاہ زیب اور سہیل خان کو پولیس نے موقع پر ہی حراست میں لے لیا، جبکہ غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد : عمران خان سمیت17 پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان نے تھانہ رمنا پر حملہ کیا، فائرنگ اور پتھراؤ کیا، پولیس اہلکاروں پر قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش کی، اور موٹر سائیکلوں کو آگ لگائی۔ مقدمے میں 24 گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی گئیں جبکہ شناخت پریڈ بھی مجسٹریٹ صاحبان کے سامنے کرائی گئی۔
جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ اگر اسلام آباد کے تھانوں پر حملے ہوں گے تو ملک میں کوئی جگہ رہنے کے قابل نہیں بچے گی۔ فیصلے کے مطابق:
پولیس پر قاتلانہ حملہ: 5 سال قید، 50 ہزار روپے جرمانہ
موٹر سائیکل جلانے پر: 4 سال قید، 40 ہزار روپے جرمانہ
تھانہ جلانے پر: 4 سال قید، 40 ہزار روپے جرمانہ
پولیس کے کام میں مداخلت: 3 ماہ قید
دفعہ 144 کی خلاف ورزی: 1 ماہ قید
مجمع بنا کر جرم کرنے پر: 2 سال قید
دہشتگردی کی دفعات کے تحت: 10 سال قید، 2 لاکھ روپے جرمانہ
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزمان نے ریاستی اداروں کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کیا اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9 مئی اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت جج طاہر عباس سپرا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت جج طاہر عباس سپرا روپے جرمانہ اسلام آباد ماہ قید سال قید
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو سٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔