Express News:
2025-11-03@12:43:07 GMT

پشاور: 6 افراد کے قتل میں ملوث دو بھائی گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT

پشاور:

پشاور: ارمڑ میں چھ افراد کے سفاکانہ قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود بنگش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے 19 مئی کو فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو قتل کیا تھا۔ مقتولین میں ماں بیٹی، دو جوان بیٹے اور دو معصوم بچے شامل تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں دو بھائی شمشاد اور منصور شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان کی بہن کی شادی مقتول خاندان میں ہوئی تھی اور واقعے سے تین روز قبل ان کی بہن کا انتقال ہوا۔

ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق ملزمان کو اپنی بہن کی موت پر مقتولین پر شک تھا، جس کی بنیاد پر انہوں نے یہ افسوسناک اقدام اٹھایا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور: رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے افسران کے جسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ جاری

—فائل فوٹو

ضلع کچہری لاہور نے رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے افسران کے جسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ جاری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔ 

تحریری فیصلے کے مطابق ایف آئی اے کے تفتیشی نے ملزموں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، ایف آئی اے کے وکیل کے مطابق ملزموں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی تفتیش شروع کی، وکیل کا اعتراض آیا ایف آئی آر میں 90 لاکھ کا ذکر ہے، ریکوری 4 کروڑ سے زائد کیسے ہوئی، ملزمان عام نہیں، اس لیے ان سے تفتیش کا طریقے کار بھی عام نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق یہ وائٹ کالر کرائم ہے ملزم سب طریقے کار جانتے ہیں، ملزموں کی پہلے انکوائری ہوئی جس سے پتہ چلا یہ رشوت وصول کرتے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کہا کہ گزشتہ 3 دن کے جسمانی ریمانڈ میں بھاری رقم ریکور ہونا اہم پیش رفت ہے، اس اسٹیج پر ملزموں کو مقدمے سے ڈسچارج نہیں کر سکتے، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے 3 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا۔ 3 نومبر کو ملزمان کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار  
  • کراچی میں مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا، سرغنہ خاتون بھی گرفتار
  • جادو ٹونا کرنے کے شبہے میں قتل عمر رسیدہ شخص کا ڈھانچہ برآمد، ملزمان گرفتار
  • سعودی عرب: کرپشن اور منصب کے غلط استعمال پر 100 ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
  • حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • لاہور: رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے افسران کے جسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ جاری
  • پشاور: پولیس گیٹ اپ میں ڈکیتی کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، تین کا تعلق افغانستان سے
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • بلوچستان، ایف آئی کی انسانی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار