بہاولنگر: واٹر سپلائی کے تنازع پر فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
لاہور:
بہاولنگر تھانہ صدر کی حدود میں واٹر سپلائی کے تنازع پر فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق چشتیاں تھانہ صدر کی حدود میں چک نمبر 33 فتح میں واٹر سپلائی پانی کے کنکشن کے تنازع پر جٹ اور انصاری برادری میں تصادم ہوا، مقتولین میں 55 سالہ محمد امین، 30 سالہ وحید، اور 28 سالہ سعید شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سینئر پولیس افسران موقع پر موجود ہیں اور شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔ ڈپی پی او بہاولنگر کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، جلد گرفتار کرلیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔