لاہور: نشئیوں نے بھکاری کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں نشئیوں نے بھکاری کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق بھیک مانگنے کے دوران جھگڑے پر مقتول کو بلیڈ مار کر قتل کیا گیا جس کے بعد نشئی افراد موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال بھجوا دی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور؛ احتجاج کرنے پر رہنما جماعت اسلامی سمیت جمعیت کے متعدد کارکنان گرفتار
لاہور میں طلبہ کی گرفتاری پر احتجاج کرنے پر پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما سلمان بلوچ سمیت اسلامی جمعیت طلبہ کے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا۔
احمد سلمان بلوچ کو تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم عبداللہ عباس سمیت 20 کارکنان بھی گرفتار کر لیے گئے۔
طلبہ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کی گرفتاری و مقدمات کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے۔
کارکنان کی گرفتاریوں پر اسلامی جمعیت طلبہ نے لاہور بھر میں احتجاج اور ریلیاں نکالیں، کارکنان نےانتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔