عالمی بینک کے مالی و تکنیکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر بولورما آمگابازر نے ملاقات کی ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی ترقی میں عالمی بینک کے مالی اور تکنیکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں آئی ایم ایف کے جائزے کی تکمیل اور ایک ارب ڈالر کے اجراء پر بات چیت کی گئی۔
وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
اعلامیے کے مطابق دوران گفتگو سینیٹر محمد اورنگزیب نے بولورما آمگابازر کا خیر مقدم کیا اور سابق کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہس کی خدمات کو سراہا۔
ملاقات میں پاکستان عالمی بینک کے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر کو مکمل کرنے پر زور دیا گیاجبکہ وزیر خزانہ نے سی پی ایف کے تحت اہم شعبہ جات کی ترقی کو اہم قرار دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عالمی بینک کے
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔