کرپٹو کونسل کا اعلیٰ سطح اجلاس دو جون کو طلب
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اسلام آ باد:
پاکستان کرپٹو کونسل کا اعلیٰ سطح اجلاس دو جون کو طلب کرلیا گیا جس کی صدارت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں ڈیجیٹل کرنسی کے ضوابط اور قانونی فریم ورک پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی، سیکریٹری قانون و آئی ٹی بھی شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا جائزہ لیا جائے گا، ڈیجیٹل فنانس کے لیے خودمختار نگران ادارے کی تشکیل زیر غور آئے گی۔
حکومت نے ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ جدید اور محفوظ مالیاتی نظام کی بنیاد رکھنے کا عزم اظہار کیا ہے۔ ریگولیٹری نظام میں شفافیت، سرمایہ کاروں کا تحفظ اور مالی شمولیت کو فروغ دیا جائے گا۔ حکومت نے ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کا اعادہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد میں داخلے کیلئے ایم ٹیگ لازمی قرار; ڈیجیٹل پارکنگ اور کیش لیس سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ
سٹی 42: چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اہم اجلاس ، سکیورٹی اور کار پارکنگ کے حوالے سے بڑے فیصلے کیے گئے
چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد میں داخلے کیلئے ایم ٹیگ لازمی قرار دے دیا گیا ،ایم ٹیگ کے بغیر کسی گاڑی کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی
اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،رش والے علاقوں میں پارکنگ فیس زیادہ ہوگی ۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پارکنگ میٹرز اور کیو آر کوڈز کا استعمال متعارف کروایا جائے گا،پارکنگ کی ادائیگی اب کیش لیس ہوگی جس میں موبائل ایپ اور QR کوڈز کا استعمال ہو گا ۔سی ڈی اے ون ونڈو سینٹر پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نافذ کیا جائے گا ۔اب شہری پراپرٹی و بجلی کے بل بھی موبائل ایپ سے ادا کر سکیں گے ۔ہم نے اسلام آباد کو محفوظ و سمارٹ شہر بنانے کا عزم کیا ہے ۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
چیئرمین سی ڈی اے نے ٹریفک سروے اور یومیہ گاڑیوں کے داخلے و اخراج کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کردی
اسلام آباد میں جدید ڈیجیٹل نظام سے غیر قانونی پارکنگ پر قابو پایا جائے گا ۔،ایم ٹیگ، ڈیجیٹل پارکنگ، کیش لیس سسٹم سے سیکیورٹی بھی بہتر ہوگی ۔ محمد علی رندھاوا