اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 مئی 2025)حکومت نے ملک بھر پیٹرول اور ڈیزل کی چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ تیارکرلیا، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے سوئی سدرن کے دفتر کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول پمپس پر چوری اور اسمگلنگ کے سدباب کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

ہم نے پمپس پر پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایندھن کے معیار کو بہتر بنانا، ماحولیاتی اخراج کو کم کرنا اور صاف توانائی کی طرف منتقلی اس وژن کا بنیادی حصہ ہیں۔ ہم سب مل کر ایک جدید توانائی کا شعبہ تشکیل دے سکتے ہیں جو قوم کی بدلتی ہوئی ضروریات کو موثر انداز میں پورا کرے۔

(جاری ہے)

وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک کاگفتگو کے دوران مزید کہنا تھا کہ گھریلو گیس کنکشنز کیلئے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کروں گا۔

مقامی گیس دستیاب نہیں ہے نئے گھریلو کنیکشنز امپورٹڈ گیس پر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی گھر ایل این جی خریداری نہیں کر رہے۔ ایل این جی نہ خریدے جانے پر 400 ایم ایم سی ایف ڈی مقامی گیس سپلائی روکنی پڑ رہی ہے۔ پی ڈی ایل بڑھائی گئی لیکن فی الحال پیٹرولیم قیمت پر اس کا اثر نہیں ہے۔ دوسری جانب پٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کی جانب سے پٹرول پمپس کو سیل کرنے کے احکامات حکومتی عہدیداروں کو دینے کی مخالفت کر دی۔

پاکستان سٹیٹ آئل کے ہیڈ آفس میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پٹرولیم ڈیلرزعبدالسمیع خان نے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پیٹرول پمپس کے معائنے اور انہیں سیل کرنے کے غیر چیک شدہ اختیارات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اختیارات نے پیٹرولیم ڈیلرز میں بے چینی پیدا کردی ہے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم نے ڈیلرز کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے تحفظات کو تعمیری مکالمے کے ذریعے دور کیا جائے گا۔

بتایاگیاہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے ہیڈ آفس میں آئل سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران وزیر پیٹرولیم نے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان سے ڈیلر مارجن سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرولیم ایکٹ 1934 سے متعلق قوانین میں تبدیلی کے لیے قائم کمیٹی میں پیٹرولیم ڈیلرز کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومتِ پاکستان توانائی کے شعبے کو زیادہ لچکدار، پائیدار اور جدید بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ہماری توجہ عملدرآمد میں آسانی پیدا کرنے، نظام کے مسائل کے حل اور ایک متوازن ماحولیاتی نظام کے قیام پر ہے جو نہ صرف صارفین کے مفادات کی حفاظت کرے بلکہ معاشی استحکام میں بھی کردار ادا کرے۔اجلاس کے دوران وزیر پیٹرولیم نے پی ایس او کی اعلیٰ انتظامیہ سے کمپنی کی کارکردگی، سپلائی چین کی مضبوطی اور آٹومیشن کے اقدامات پر بھی گفتگو کی۔

وفاقی وزیر پٹرولیم کو پی ایس او کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے، کاروباری ماڈل کو متنوع کرنے اور خاص طور پر قابلِ تجدید توانائی اور ابھرتی ہوئی توانائی کی مارکیٹس میں مستقبل کی توسیع سے متعلق جاری کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک پیٹرولیم نے وفاقی وزیر

پڑھیں:

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، امارات میں نمایاں کمی ریکارڈ

متحدہ عرب امارات نے جمعہ 31 اکتوبر کو نومبر 2025کے لیے پیٹرول کی نئی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا۔متحدہ عرب امارات میں اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمتوں میں اوسطاً 10 سے 11 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے نتیجے میں ممکن ہوئی ہے۔ اعلان کے مطابق سپر پیٹرول کی قیمت اکتوبر میں 2.77 درہم ( تقریباً 212 روپے ) فی لیٹر تھی جو نومبر میں کم ہو کر 2.63 درہم ( تقریباً 201 روپے) فی لیٹر کردی گئی ہے یعنی 11 روپے کی کمی ہوئی ہے۔اسی طرح اسپیشل پیٹرول کی قیمت 2.66 درہم ( تقریباً 203 روپے) فی لیٹر سے کم ہو کر 2.51 درہم ( تقریباً 192 روپے )فی لیٹر کر دی گئی ہے ۔اسی طرح ای پلس پیٹرول اکتوبر میں 2.58 درہم ( 197 روپے ) فی لیٹر تھا جو نومبر میں کم ہو کر 2.44 درہم ( تقریباً 187 روپے ) کردیا گیا ہے۔اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آج سے نافذالعمل ہیں۔ اماراتی وزارتِ توانائی کے تحت فیول پرائس مانیٹرنگ کمیٹی ہر ماہ عالمی منڈی میں تیل کی اوسط قیمتوں کی بنیاد پر نرخوں کا تعین کرتی ہے، جس میں تقسیم کار کمپنیوں کے آپریشنل اخراجات بھی شامل ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت بجلی، گیس و توانائی بحران پر قابوپانے کیلئے کوشاں ہے،احسن اقبال
  • بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
  • پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، امارات میں نمایاں کمی ریکارڈ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل, پیٹرول اور ڈیزل مہنگا , ایل پی جی کی قیمت میں کمی
  • پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
  • آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
  • پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا باب، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع