براڈکاسٹرز کا اجلاس، الیکٹرانک میڈیا انڈسٹری کے چیلنجز،لائحہ عمل پر غورشرکاء کا انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کےلئے اجتماعی حکمت عملی اورمل کر چلنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
براڈکاسٹرز کا اجلاس، الیکٹرانک میڈیا انڈسٹری کے چیلنجز،لائحہ عمل پر غورشرکاء کا انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کےلئے اجتماعی حکمت عملی اورمل کر چلنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز
لاہور: ملک بھر سے تعلق رکھنے والے ممتاز براڈکاسٹرز کاگزشتہ روز یہاں ایک مقامی ہوٹل میں مشاورتی اجلاس ہوا، جس کا مقصد ملکی الیکٹرانک میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال اور مستقبل کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی تیار کرنا تھا۔اس اجلاس میں ملک بھر سے میڈیا ماہرین، چینل مالکان، اور شعبہ نشریات کی ممتاز شخصیات نے
شرکت کی۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ انڈسٹری کو درپیش مسائل — جیسا کہ ریگولیٹری دباؤ، مارکیٹ میں عدم توازن، اشتہارات کی تقسیم میں بے ضابطگیاں اور ڈیجیٹل میڈیا کا بڑھتے ہوئے اثر کے حوالے سے اجتماعی حکمت عملی اور پالیسی سطح پر متحد آواز کے بغیر حل نہیں ہو سکتے۔اجلاس میں کئی اہم نکات زیر بحث آئے، جن میںتمام براڈکاسٹرز کے لیے مساوی مواقع،سب کےلئے یکساں ماحول کا قیام،ریگولیٹری اداروں اور پالیسی سازوں کے ساتھ موثر اور متحد نمائندگی کی ضرورت،میڈیا مواد اور اس کی
ترسیل کے نئے ماڈلز کی تلاش،ڈیجیٹل ڈسراپشن، ممکنہ اجارہ داریوں اور معاشی دباؤ سے نمٹنے کی حکمتِ عملی شامل ہیں۔
منتظمین نے اجلاس کے اختتام پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں مزید بڑے پیمانے پر مشاورتی اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ اگلے مرحلے میں کیبل آپریٹرز، اشتہاری ایجنسیوں اور صحافتی تنظیموں کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ انڈسٹری کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی آواز سنی جا سکے۔منتظمین نے کہاکہ یہ اجلاس محض آغازہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم ایک ایسا راستہ اپنائیں جو شفاف، باہمی تعاون پر مبنی اور انڈسٹری کے ہر طبقے کے لیے فائدہ مند ہو۔یہ اجلاس اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان کی براڈکاسٹنگ انڈسٹری ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے، جہاں باہمی اشتراک اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے دیرینہ مسائل کے پائیدار حل تلاش کیے جا رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کا 4 ملکی دورہ مکمل، تاجکستان سے وطن واپس پہنچ گئے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے 6 شرپسندوں پر فرد جرم عائد بھارت سے آنے والے دریائے چناب کے بہاؤ میں 54 ہزار کیوسک کی بڑی کمی سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 7دہشت گرد ہلاک ، 4جوان وطن پر قربان بانی پی ٹی آئی 9مئی کی کس بات پر معافی مانگیں؟، علیمہ خان آئی ایم ایف کا پالیسی سازی اور عملدرآمد میں کرپشن اور غیر ضروری اثر و رسوخ کم کرنے کا مطالبہ عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویے پر بھارت سے جواب دہی کرے، وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک صدر سے ملاقات میں گفتگوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انڈسٹری کو درپیش انڈسٹری کے
پڑھیں:
مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔