پیکجنگ انڈسٹری میں پاکستان آگے نکل چکا: چودھری شافع، 3 روزہ نمائش کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے تین روزہ 20 ویں پلاسٹک اینڈ پیکنگ انڈسٹری کی نمائش کا افتتاح کیا۔ ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں تین روزہ نمائش 31 مئی تک جاری رہے گی۔ صوبائی وزیر نے سٹالز کا معائنہ کیا۔ نمائش میں 30 ممالک سے پلاسٹک اینڈ پیکنگ انڈسٹری سے وابستہ 200 سے زائد کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کے حوالے سے نئی پالیسی لائی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد پالیسی نافذ العمل ہوگی۔ نئی پالیسی کے مطابق صنعتکاری کے فروغ کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں پراپرٹی کا کاروبار کرنے والے لینڈ مافیا کا خاتمہ کردیا۔ اب انڈسٹریل اسٹیٹ میں 2سال کے اندر فیکٹری نہ لگانے والے کا پلاٹ کینسل ہوگا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پاکستان پیکجنگ انڈسٹری میں کافی آگے نکل چکا ہے اور پیکجنگ انڈسٹری سے وابستہ بہت سی غیر ملکی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔ صوبائی وزیر نے نمائش کے منتظمین کو نمائش کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور منتظمین اور صنعتکاروں میں شیلڈز تقسیم کیں۔ ایوان صنعت و تجارت لاہور کے صدر ابو ذر شاد، ریجنل چئیرمین وفاقی ایوان صنعت و تجارت، ایم ڈی پیگاسس عامر خانزادہ، پنجاب چائنا ڈیسک آف سی ایم کے سربراہ جلال حسن خان بھی موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔