امارات میں میڈیا اداروں کے لیے نئی پابندیاں، نیا ریگولیشن سسٹم نافذ
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
دبئی : متحدہ عرب امارات میں پہلی بار میڈیا قوانین میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور نیا میڈیا ریگولیشن سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے۔
اماراتی میڈیا کونسل کے مطابق نئے قانون کے تحت میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر 20 لاکھ درہم تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا، جبکہ دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا کیا جائے گا۔
اماراتی میڈیا کونسل نے بتایا کہ میڈیا مواد کے لیے 20 نئے معیار مقرر کیے گئے ہیں اور عوامی نگرانی کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم بھی جلد لانچ کیا جائے گا۔
قانون میں مقامی مواد کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی پیکیجز بھی شامل کیے گئے ہیں، جبکہ میڈیا ادارے قائم کرنے کے لیے سخت شرائط طے کر دی گئی ہیں۔
نئے ریگولیشن سسٹم میں لائسنس کی منسوخی، جرمانے اور دیگر سزائیں شامل کی گئی ہیں تاکہ میڈیا سیکٹر میں نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کومل میر کی کاسمیٹک سرجری سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصرے
اداکارہ کومل میر جنہوں نے ڈرامہ عہدِ وفا سے شہرت حاصل کی، ان دنوں نئے ڈرامہ سیریل گونج میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ ان کا پہلا بڑا پروجیکٹ ہے جس میں وہ ممکنہ کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے کے بعد نظر آئی ہیں۔
ڈرامہ کی پہلی قسط کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ظاہری شکل اور اداکاری پر تنقید کی جا رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کومل میر کی موجودہ شکل ان کی سابقہ شخصیت سے بےحد مختلف لگ رہی ہے۔
کئی مداحوں نے دعویٰ کیا کہ سرجری کے بعد ان کی خوبصورتی متاثر ہوئی ہے جبکہ اس ڈرامے میں اداکاری کے حوالے سے بھی ناظرین نے مایوسی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا، "کومل اوور ایکٹنگ کر رہی ہے"، جبکہ دوسرے نے طنزیہ انداز میں کہا، "یہ بوٹاکس فیس کیوں ہے؟"
بعض افراد نے ان کی اداکاری کو غیر فطری اور جذباتی مناظر کو حد سے زیادہ قرار دیا۔ کچھ صارفین نے ان کے چہرے میں تبدیلی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے زیادہ خوبصورت لگتی تھیں۔