Express News:
2025-07-24@01:32:40 GMT

بے اعتبار اور بے وقار بھارتی میڈیا

اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT

پہلگام ( مقبوضہ کشمیر) کے خونی واقعہ کو آج 38دن گزر چکے ہیں ۔اِس واقعہ کی بنیاد پر بھارت نے پاکستان پر جو الزامات عائد کیے تھے، پانچ ہفتے گزرنے کے باوجود بھارت دُنیا کے سامنے ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکا۔ اب خفت مٹانے کے لیے اپنے 7سفارتی وفود ( جو51ارکان پر مشتمل ہیں) دُنیا بھر میں بھیج رہا ہے۔ اِن گزرے38ایام میں کیا کچھ نہیں ہُوا ؟ جنوبی ایشیا کے دونوں بڑے ممالک، پاکستان اور بھارت ، میں جنگی تصادم ہو چکا ہے ۔

اِس جنگ میں بھارت نے پہل کی ۔ دو روزہ صبر اور اعراض کے بعد پاکستان نے اُصولی طور پر ، اور عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہُوئے، بھارت کو صف شکن جواب دیا۔ اِس جواب کی بازگشت ساری دُنیا میں سنائی دی گئی ہے ۔ بھارت ابھی تک شکست کی دُھول پھانک رہا ہے ۔ ’’پاکستان چائنہ انسٹی ٹیوٹ‘‘ نے24مئی2025ء کو 16 Hours that reshaped South Asia کے زیر عنوان جو تہلکہ خیز رپورٹ شائع کی ہے، اِس نے بھی بتایا ہے کہ پاکستان نے کس طرح بھارت پر جنگی بالا دستی حاصل کی ۔

نریندر مودی کی سمجھ میں نہیں آ رہا کہ وہ پاکستان سے (غیر متوقع طور پر) شکست کھانے کے بعد اپنے عوام کا کیسے اور کیونکر سامنا کریں؟پاکستان سے شکست کا داغ لینے کے بعد مودی جی کے لیے بھارتی صوبے( بہار) کا ریاستی انتخاب جیتنا بھی تقریباً نا ممکن سا بن گیا ہے۔دوسری طرف پاکستان کے حکمران، عوام اور افواجِ پاکستان فتحیاب ہو کر اللہ کے حضور سجدہ ریز ہیں ۔

گزرے 38ایام کے دوران پاکستان کی شہباز حکومت اطمینان سے سرشار ہے ۔اِسی اطمینان اور فاتحانہ مسرت کا اعجاز ہے کہ شہباز حکومت نے اپنے فاتح جرنیل ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، کو فیلڈ مارشل کے بے مثل تمغے اور انعام سے نواز دیا ہے ۔ جنرل صاحب موصوف کے کاندھوں پر اب پانچ ستارے جگمگا رہے ہیں ۔ پاکستانی عوام کو مبارک ہو کہ پاکستان کی پہلی سویلین حکومت میں پاکستانی آرمی چیف کو پہلا بار فیلڈ مارشل کے عظیم عہدے سے سرفراز کیا گیا ہے ( اگرچہ تاریخی اعتبار سے جنرل عاصم منیر پاکستان کے دوسرے فیلڈ مارشل ہیں)بھارت کو شکستِ فاش دے کر جنرل عاصم منیر میرٹ پر فیلڈ مارشل بنائے گئے ہیں۔ پوری پاکستانی قوم اُنہیں تہنیتیں دے رہی ہے۔

مبارک سلامت کے اِس ماحول میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف ایوانِ صدر میں منعقدہ ایک پُر شکوہ تقریب میں جنرل عاصم منیر کو باقاعدہ ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل ‘‘ بھی عطا کر چکے ہیں ۔مسرت کے اِس موقع پر فیلڈ مارشل صاحب نے صدرِ مملکت ، وزیر اعظم ، ارکانِ اسمبلی اور سینئر فوجی قیادت کے اعزا ز میں ایک عشائیہ بھی دیا ہے ۔

جب جنرل حافظ سید عاصم منیر صاحب کو’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ عطا کی جارہی تھی، اُس وقت بھارت میں شکست کا احساس فزوں تر ہو گیا تھا ۔ افسوس کے ساتھ کہنا چاہیے کہ پاکستان کی ایک سیاسی جماعت کے بعض وِنگز نے جنرل عاصم منیر کے فیلڈ مارشل بننے پر بین السطور تنقید کی ہے ۔ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں بیٹھ کو اپنی ایک ٹویٹ میں( مبینہ طور پر) فیلڈ مارشل بنائے جانے کے فیصلے پر طعن آمیز لہجے میں بیان دیا ہے ۔ موصوف کی ہمشیرہ محترمہ، علیمہ خان، نے بھی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملنے کے بعد کچھ ایسا ہی نامناسب اسلوب اختیار کیا ہے ۔ واقعہ مگر یہ ہے کہ پاکستانی عوام کی اکثریت نے مذکورہ بہن بھائی کے مذکورہ ، مبینہ بیانات کو سخت ناپسند کیا ہے ۔

خصوصاً اِس ماحول میں جب کہ پاک بھارت کشیدگی کے بادل ابھی چھٹے نہیں ہیں ۔ ایسے میں تو ہمیں زیادہ قومی یکجہتی اور زیادہ یک زبانی کی ضرورت ہے۔ اور لندن میں ’’تشریف فرما‘‘ ایک پاکستانی خاتون دانشور ہیں ( جو چند سال قبل پاکستانی سیکیورٹی اداروں بارے ایک متنازع کتاب بھی لکھ چکی ہیں)موصوفہ نے ایک بھارتی اخبار ThePrintمیں(23مئی2025ء کو) آرٹیکل لکھ کر جنرل عاصم منیر کے خلاف اپنے دل کا غبار ہلکا کیا ہے : دہن پر ہیں اُن کے گماں کیسے کیسے۔۔۔۔۔ ہمارے بھی ہیں مہرباں کیسے کیسے!

جنرل عاصم منیر کے فیلڈ مارشل بنائے جانے پر بھارتی میڈیا کے پیٹ میں جو مروڑ اُٹھے ہیں، یہ شائد مستقل ہیں ۔ واقعہ یہ ہے کہ بھارتی میڈیا نے جنرل عاصم منیر کے فیلڈ مارشل بنائے جانے ہی پر اپنے سر میں جھوٹ کی خاک نہیں ڈالی ہے بلکہ بھارتی میڈیا حالیہ چار روزہ پاک بھارت کے دوران بھی جھوٹ و افترا کی خاک اُڑا کر اپنے وقار اور اعتبار کا جنازہ نکالتا رہا ہے ۔

چار روزہ جنگ کے دوران تو جھوٹے بھارتی میڈیا نے لاہور میں ایک سمندر بھی دریافت کر لیا تھا (جس پر بھارتی بحریہ نے مبینہ طور پر قبضہ کر لیا تھا) اب جھوٹے بھارتی میڈیا سے لاہوریئے پوچھ رہے ہیں: لاہور میں ہمارا سمندر واپس کرو! بھارتی افترا کے نتائج بھی نکلنا شروع ہو گئے ہیں۔ مثال کے طور پر معروف و معتبر برطانوی ہفت روزہ جریدے دی اکانومسٹ نے اپنی تازہ ترین اشاعت میں ایک جھوٹے بھارتی الیکٹرانک میڈیا کی دُنیا بھر میں قلعی کھول دی ہے ۔

ہم تو مشہور بھارتی صحافی و اینکر پرسن ، کرن تھاپڑ، کو خاصا شائستہ مزاج، لبرل اور سچ کا علمبردار سمجھتے رہے ہیں۔ مگر تازہ پاک بھارت جنگی کشیدگی کے دوران وہ بھی، دیگر بھارتی صحافیوں کی مانند، بی جے پی کی بھڑکائی گئی پاکستان دشمن آگ کی رَو میں بُری طرح بہہ گئے ۔ اِس کا مظاہرہ 24مئی2025 کو اُس وقت ہُوا جب کرن تھاپڑ The Wireپر پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ سیاسی دانشور اور مصنف، جناب حسین حقانی، کا انٹرویو کررہے تھے ۔ کرن تھاپڑ نے جب حقانی صاحب سے مروجہ بھارتی کذب و افترا کے تحت بیہودگی اور تہمت تراشی سے سوال کرنا شروع کیے تو بطورِ احتجاج ، شائستگی کے ساتھ ، حسین حقانی کرن تھاپڑ کے شو ہی سے نکل گئے۔

یہ انٹرویو 36منٹ جاری رہا۔ شو سے نکلنے کے بعد حسین حقانی صاحب نے خود اِس واقعہ بارے ٹویٹ بھی کیا۔ یہ انٹرویو اور احتجاج اب بھی یو ٹیوب پر پڑا ہے ۔ یہ منظر اِس امر کا ثبوت ہے کہ جھوٹ اور جعلسازی کی بنیاد پر بی جے پی، آر ایس ایس اور وی ایچ پی کی پاکستان دشمن و اسلام دشمن بھڑکائی آگ سے کرن تھاپڑ ایسے سنجیدہ بھارتی صحافی بھی فکرِ ہندوتوا سے متاثر ہو گئے ہیں ۔

سچ یہ ہے کہ بھارتی میڈیا نے،خاص ایجنڈے کے تحت، پاکستان کے خلاف جھوٹ کے طومار باندھ کر اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑیاں ماری ہیں ۔یوں بھارتی میڈیا کا کثیر حصہ عالمی میڈیا کی منڈی میں اپنا وقار اور اعتبار کھو چکا ہے ۔ اور یہ کوئی معمولی نقصان اور خسارہ نہیں ہے ۔معروف بھارتی صحافی ، سوہاسنی حیدر، نے بھی اپنے ایک آرٹیکل میں بھارتی خسارے کا ادراک و اعتراف کیا ہے ۔ سبھی بھارتی صحافیوں کو، رفتہ رفتہ، احساسِ زیاں ہو رہا ہے ۔ مشہور ہفت روزہ بھارتی جریدے ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ نے 23مئی 2025 کوایک  آرٹیکل لکھ کر بین السطور اعتراف کیا ہے کہ بھارتی میڈیا میں جو ’’بے بنیاد حقائق‘‘ پیش کیے گئے ۔ پاکستان نے اِس خلا سے فائدہ اُٹھایا ۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی صحافی اور دانشورکرسٹائن فیئر نے بھی جھوٹے بھارتی میڈیا کی گوشمالی کی ہے۔ مذکورہ امریکی دانشور ، کرسٹائن فیئر، نے ابھی چند دن پہلے ہی بھارتی شعلہ فشاں اینکر اور پاکستان کے اندھے مخالف و معاند، ارنب گوسوامی ، کے ٹاک شو کا یہ کہہ کربائیکاٹ کر دیا تھا : ’’تم چیختے بہت ہو۔‘‘

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جنرل عاصم منیر کے فیلڈ مارشل بنائے کہ بھارتی میڈیا جھوٹے بھارتی بھارتی صحافی کہ پاکستان کے دوران کے بعد رہا ہے نے بھی کیا ہے

پڑھیں:

حادثات، ہلاکتیں اور بدنامی: بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیاروں سے جان چھڑانے کا فیصلہ

بھارتی فضائیہ میں 62 سال سے زیراستعمال روسی ساختہ مگ 21 جنگی طیاروں کا باب بالآخر بند ہونے جا رہا ہے، جب کہ ان کی جگہ اب بھارت میں تیار کردہ تیجس مارک-1 اے طیارے لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ حادثے کا شکار، 3 افراد ہلاک

بھارتی میڈیا کے مطابق مگ 21 طیاروں کا آخری اسکواڈرن 19 ستمبر 2025 کو باضابطہ طور پر فضائی بیڑے سے نکال دیا جائے گا۔ ان طیاروں کو کئی دہائیوں سے بھارتی فضائیہ کی ریڑھ کی ہڈی تصور کیا جاتا تھا، تاہم ان کے خطرناک ریکارڈ نے بالآخر ان کی سروس کا خاتمہ یقینی بنا دیا۔

رپورٹس کے مطابق بھارت نے مجموعی طور پر 876 مگ 21 طیارے حاصل کیے تھے، جن میں سے 490 مختلف حادثات کا شکار ہوئے۔ ان واقعات میں 200 سے زائد بھارتی پائلٹ اور 60 سے زیادہ شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ان خطرناک اعداد و شمار کے باعث بھارتی پائلٹ ان طیاروں کو ’فلائنگ کوفن‘ (اڑتا تابوت) کے نام سے پکارتے تھے۔

مگ 21 اس وقت بھی عالمی خبروں کی زینت بنا تھا جب 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ کے آپریشن “سوئفٹ ریٹورٹ” میں بھارت کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کا مگ 21 طیارہ مار گرایا گیا تھا اور وہ خود بھی گرفتار ہو گئے تھے۔

ان طیاروں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں سمیت، کارگل جھڑپوں، آپریشن سندور اور بالاکوٹ حملے میں بھی حصہ لیا تھا۔ تاہم اب بھارت نے ان کی جگہ گھریلو ساختہ تیجس طیاروں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جنگی طیارے ’اڑتے تابوت‘ بن گئے، 550 سے زائد فضائی حادثات، 150پائلٹس ہلاک

دلچسپ بات یہ ہے کہ مارچ 2024 میں تیجس طیاروں کی پہلی کھیپ بھارتی فضائیہ کو ملنی تھی، لیکن تاخیر کے باعث اب تک یہ طیارے فراہم نہیں کیے جا سکے، جس کے نتیجے میں مگ 21 کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی فضائیہ کے لڑاکا اسکواڈرن کی تعداد صرف 29 رہ جائے گی جو کئی دہائیوں کے دوران کم ترین سطح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews باب بند بھارتی فضائیہ بیڑے سے باہر حادثات فیصلہ مگ 21 وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارتی جارحیت، کشمیر پر قبضے اور آبی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
  • سلامتی کونسل میں کھلا مباحثہ، پاکستانی سفیر نے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملک کی اہم کاروباری شخصیات سے ملاقات
  • فیلڈ مارشل سے کاروباری برادری کی ملاقات ایف بی آر اختیارات سے متعلق آگاہ کیا
  • اساتذہ کا وقار
  • اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی سے ملاقات، بھارت میں ہنگامہ مچ گیا
  • حادثات، ہلاکتیں اور بدنامی: بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیاروں سے جان چھڑانے کا فیصلہ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجروں کی ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا
  •   بھارت نے فائٹر طیاروں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا 
  • بھارت میں مذہبی پابندیاں