کراچی: سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بھارت کو ہماری فورسز نے جیسے دھویا ایسا تاریخی دن بھول نہیں سکتا۔
شہر قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو جنگ میں عبرتناک شکست دی، بھارت کو اپنے رافیل طیارے پر غرور تھا جو خاک میں مل گیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنگ کی شروعات کی تھی، اختتام پاکستان نے کیا، پاکستان پُرامن ملک ہے، ہم جنگ کے خلاف ہیں، بھارت کو ہماری فورسز نے جیسے دھویا ایسا تاریخی دن بھول نہیں سکتا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ 25 کروڑ عوام نے اتحاد کے ساتھ یہ لڑائی لڑی، پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان سے کانپتا ہے تو اس لیے کہ اہم ایٹمی طاقت ہیں، جنگی جہاز بنانے والے ممالک بھارت کے اناڑی پائلٹوں کو جہاز نہیں دیں گے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ تینوں مسلح افواج اور قوم نے متحد ہو کر جنگ لڑی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہا کہ بھارت کو

پڑھیں:

شرجیل میمن کا چیلنج قبول، بلاول بطور وزیر خارجہ وزیراعظم کی جڑیں کاٹتے رہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں براہ راست بحث کا چیلنج دے دیا۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ ‘‘بحث کا چیلنج قبول ہے، وقت اور جگہ آپ کی مرضی کی ہوگی، مگر شرط یہ ہے کہ خود تشریف لائیے، کسی پراکسی کے پیچھے مت چھپیں۔ ’’انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سیلاب متاثرین پر گندی سیاست کا شرجیل میمن اور پیپلزپارٹی کا بیانیہ بری طرح ناکام ہوچکا ہے، اور اب وزیراعظم کے خلاف ’’پھپھے کٹنیوں‘‘ والا بیانیہ لایا جا رہا ہے۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے بھی اپنی جماعت، وفاقی حکومت اور وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کر رہے تھے۔ انہوں نے شرجیل میمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود وفاق اور پنجاب کے خلاف سازشوں کا حصہ ہیں، اور جب پنجاب کی ترقی سے جلنے لگتے ہیں تو سازشیں شروع کر دیتے ہیں۔ کارکردگی پر سوال اٹھے تو صوبائیت کا کارڈ کھیلنا شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب کے معاملات میں مداخلت بند کریں، اتنے معصوم نہ بنیں۔ وفاق اور پنجاب کو دھمکیوں اور پیڈ احتجاج کے ذریعے بلیک میل کرنا پیپلزپارٹی کا طرہ امتیاز بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ ہیں کون جو پنجاب کو حکم دیں گے؟ اپنے مشورے اور ڈیڈ لائنز اپنی جیب میں رکھیں۔ پنجاب میں جب بھی بلدیاتی انتخابات ہوں گے، وہ شفاف اور عوامی ہوں گے، کراچی جیسے بوگس نہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا پیپلزپارٹی پنجاب یا سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کی ایک دھیلے کی بھی مدد کی؟ نہیں، بلکہ انہوں نے طعنے اور تماشے بھیجے۔

متعلقہ مضامین

  • میں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا، شرجیل میمن
  • میں نے مریم نواز سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا،الیکشن میں مقابلے کا چیلنج دیا ہے. شرجیل میمن
  • شرجیل میمن سندھ میں الیکٹرک اور پنک ٹیکسی سروس منصوبوں کی جلد تکمیل کیلیے متحرک
  • اوقات کی تبدیلی کے باعث موسمیاتی تبدیلی اجلاس میں شریک نہ ہو سکے، شرجیل میمن کی وضاحت
  • شہباز شریف جمہوریت اور چیزوں کو سمجھتے ہیں، شرجیل میمن
  • شہریوں کی سہولت کیلیے جلد از جلد الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کرنا چاہتے ہیں، شرجیل میمن
  • شرجیل میمن کو مناظرے کی دعوت، الزامات کا منہ توڑ جواب دیں گے،عظمیٰ بخاری
  • افغانستان میں امریکہ آسانی سے جیت سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا، ٹرمپ
  • برگر، پیزا کے شوقین خبردار! چند دن کا استعمال دماغ کو نقصان پہنچا سکتا ہے
  • شرجیل میمن کا چیلنج قبول، بلاول بطور وزیر خارجہ وزیراعظم کی جڑیں کاٹتے رہے: عظمیٰ بخاری