اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2025ء) پاکستان کے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین اور کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کیا، یہ اعلان بٹ کوائن ویگاس 2025ء کے دوران کیا گیا، اس حوالے سے ہونے والی تقریب کے دوران امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس، ایرک ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونئر بھی شامل تھے۔

اس موقع پر پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، بلال بن ثاقب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بھارت اور پاکستان کی کشیدگی میں امن قائم کرنے اور کرپٹو اپنانے کے لیے امریکی صدر کی خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 40 ملین کرپٹو والٹس موجود ہیں اور یہ دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ فعال فری لانس معیشتوں میں سے ایک ہے، تقریب سے خطاب میں بلال بن ثاقب نے ایک قومی بٹ کوائن والٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا، قومی بٹ کوائن والٹ ایسے ڈیجیٹل اثاثے رکھے گا جو پہلے ہی ریاست کی تحویل میں ہیں، حکومت نے پہلے مرحلے میں بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2,000 میگاواٹ زائد بجلی مختص کی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز خود مختار مائنرز، ٹیک کمپنیوں، اور بین الاقوامی بلاک چین فرمز کے لیے دروازے کھول رہا ہے، پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا تاکہ بلاک چین پر مبنی مالیاتی ڈھانچے کو ریگولیٹ کیا جا سکے۔ علاوہ ازیں پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں انقلابی پیشرفت سامنے آئی ہےجس کے تحت ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پہلا "بلاک چین بیسڈ ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ" لائسنس جاری کردیا گیا، "اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی" کی جانب سے "ہگز کمپیوٹنگ لمیٹڈ " کو لائسنس کا اجراء کیا گیا ہے، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام اور اسٹیٹ بینک کا منصوبے میں کلیدی کردار ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بلال بن ثاقب نے بلاک چین بٹ کوائن

پڑھیں:

واشنگٹن: ہاتھ میں بٹ کوائن تھامے ٹرمپ کا 12 فٹ کا سنہری مجسمہ نصب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 12 فٹ بلند سنہری مجسمہ کیپٹل ہل کے باہر نصب کردیا گی،جس میں وہ بٹ کوائن تھامے ہوئے ہیں۔ یہ دیوقامت اور دلکش مجسمہ عوام کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے اور ساتھ ہی تنازع کا باعث بھی بن گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ مجسمہ کرپٹو کرنسی کے سرمایہ کاروں کی جانب سے فنڈ کیا گیا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ اقدام فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں کمی کے اعلان کے موقع پر سامنے آیا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ فن پارہ ڈیجیٹل کرنسی کے مستقبل، مالیاتی پالیسی اور وفاقی حکومت کے کردار پر بحث کو جنم دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نادرا نے کراچی میں تین نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان کردیا
  • واشنگٹن: ہاتھ میں بٹ کوائن تھامے ٹرمپ کا 12 فٹ کا سنہری مجسمہ نصب
  • مریم نواز نے میو ہسپتال میں پاکستان کے پہلے سرکاری کوآبلیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا
  • خضدار آپریشن: بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے
  • سکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
  • وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے سرکاری دفاتر میں ای فانلنگ نظام کو افتتاح کردیا
  • پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں جلسے کی تاریخ کا اعلان کردیا
  • نیتن یاہو نے دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے ٹرمپ کو آگاہ کردیا تھا، امریکی میڈیا کا انکشاف
  • پاکستان کا کرپٹو کرنسی میں ابھرتا ہوا عالمی مقام، بھارتی ماہرین بھی معترف