پاکستان کا ڈیجیٹل انقلاب، بلال بن ثاقب نے بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی معیشت اور ٹیکنالوجی کی نئی شناخت متعارف کرا دی۔ وزیر برائے کرپٹو و بلاک چین، بلال بن ثاقب نے بٹ کوائن ویگاس 2025 کانفرنس میں ملک کی پہلی اسٹریٹیجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کیا، جس کا مقصد پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کا قائد بنانا ہے۔
بلال بن ثاقب نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا نوجوان، آن لائن اور آن چین ہے، اور ملک کو اب ماضی کے بجائے مستقبل کی پہچان دی جا رہی ہے۔ پاکستان ایسا ملک ہے جس کے پاس 4 کروڑ سے زائد کرپٹو والیٹس، 23 سال کی اوسط عمر، اور دنیا کی سب سے متحرک فری لانسنگ معیشت ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل کا شاندار کارنامہ، مختصر وقت میں بڑی کامیابی حاصل کرلی
انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت نے قومی بٹ کوائن والیٹ قائم کیا ہے اور 2000 میگاواٹ اضافی بجلی کرپٹو مائننگ اور مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز کے لیے مختص کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کرپٹو فنانس کے لیے پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ اتھارٹی (PDAA) کے قیام کی بھی خبر دی، جبکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی میں امن کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ پاکستان اب تعمیر، اختراع اور ترقی کے لیے تیار ہے، دنیا آئے اور یہاں سرمایہ لگائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بٹ کوائن بلال بن ثاقب پاکستان پاکستان کا ڈیجیٹل انقلاب کرپٹو مائننگ وزیر برائے کرپٹو و بلاک چین ویگاس 2025 کانفرنس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بٹ کوائن بلال بن ثاقب پاکستان پاکستان کا ڈیجیٹل انقلاب کرپٹو مائننگ وزیر برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب بٹ کوائن کے لیے
پڑھیں:
بی وائی ڈی کا پہلا پلگ اِن ہائبرڈ ماڈل ’شارک 6‘ پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان
کراچی(نیوز ڈیسک) بی وائی ڈی پاکستان رواں ہفتے اپنی پہلی پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک پک اپ ’شارک 6‘ متعارف کرانے جا رہا ہے، جو ملک میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق بی وائی ڈی پاکستان ملک کی پہلی پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (پی ایچ ای وی) ’شارک 6‘ کو جمعے کے روز متعارف کرانے جارہا ہے، جو ملک میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای وی) کو اپنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
یہ لانچنگ ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب چینی آٹو میکر پاکستان کو ایک اہم علاقائی مارکیٹ کے طور پر پیش کر رہا ہے اور یہاں مقامی پیداوار کا پلانٹ قائم کر رہا ہے، تاکہ پورے ملک میں پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں (پی ایچ ای وی) کے فروغ کی بنیاد رکھی جا سکے۔
منگل کو ایک تجرباتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے بی وائی ڈی پاکستان کے کنٹری ہیڈ لی جیان نے کہا کہ کمپنی کی مربوط سپلائی چین اور جاری تحقیق و ترقی کی کوششوں نے اسے ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کرنے کے قابل بنایا ہے جو مؤثر اور ذہین ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ انجن صرف اس وقت فعال ہوتا ہے جب ضرورت ہو، جس سے طویل سفر کے دوران دباؤ سے پاک تجربہ حاصل ہوتا ہے۔
بی وائی ڈی پاکستان کے نائب صدر برائے سیلز اینڈ اسٹریٹجی دانش خالق نے ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں (ایچ ای وی) اور پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں (پی ایچ ای وی) کے درمیان فرق واضح کرتے ہوئے بتایا کہ ایچ ای وی بنیادی طور پر پیٹرول انجن پر انحصار کرتی ہیں اور اپنی بیٹریاں انجن یا ریجنریٹو بریکنگ کے ذریعے چارج کرتی ہیں، جب کہ پی ایچ ای وی میں بڑی بیٹریاں نصب ہوتی ہیں جنہیں باہر سے چارج کیا جا سکتا ہے۔
Post Views: 4