سعدیہ اقبال ٹی20 کی نمبر ون بولر، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے پذیرائی
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی باصلاحیت اسپنر سعدیہ اقبال نے آئی سی سی ٹی20 ویمنز بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ اس شاندار کامیابی پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انہیں خصوصی طور پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
سعدیہ اقبال نے لاہور میں چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی جس میں محسن نقوی نے انہیں ورلڈ نمبر ون ٹی20 بولر کی اعزازی شرٹ بھی پیش کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سعدیہ اقبال پاکستان ویمنز کرکٹ کی سٹار ہیں، اور ان کا اعزاز پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ یہ کامیابی ان کی محنت اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل کا نتیجہ ہے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ: پاکستان کی سعدیہ اقبال ٹاپ ٹی 20 بولر بن گئیں
محسن نقوی نے مزید کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ سعدیہ آئندہ ویمنز ورلڈ کپ میں بھی اسی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے لیے مزید کامیابیاں سمیٹیں گی۔
ملاقات کے دوران سعدیہ اقبال نے چیئرمین پی سی بی کی جانب سے حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان شااللہ، ورلڈ کپ میں بھی اسی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھوں گی۔
اس موقع پر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد اور ہیڈ آف ویمنز کرکٹ رافعہ حیدر بھی موجود تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی20 ویمنز بولنگ رینکنگ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سعدیہ اقبال محسن نقوی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی20 ویمنز بولنگ رینکنگ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سعدیہ اقبال محسن نقوی سعدیہ اقبال محسن نقوی پی سی بی
پڑھیں:
لاہور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر پنجاب سے ملاقات
گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔ گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کیساتھ ایک ہونا ہے۔ اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہٗ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔ گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کیساتھ ایک ہونا ہے۔ اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔