اسکرین گریبز

پشاور میں ٹریفک پولیس کی گاڑی سے شہری کو گھسیٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پولیس کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص گاڑی سے چھلانگ لگا کر فرار ہوگیا تھا، شہری کو قابو نہ کرنے پر ٹریفک اہلکار کو معطل کیا گیا ہے۔



.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

’اتنا غرور کس چیز کا ہے‘، کترینہ کی زرین خان کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو وائرل

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی ہمشکل قرار دی جانے والی حسینہ زرین خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کترینہ کیف سے آٹوگراف لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

زرین خان نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ویڈیو دیکھ کر وہ یادیں ایک بار پھر تازہ ہو گئیں۔ مجھے بالکل وہ لمحہ یاد ہے جب ہم فلم ریس کے پریمیئر میں شامل تھے ایک دوست نے ہمیں فلم کے پاسز دلوائے تھے اور ہم نے وہ جادوئی لمحہ قریب سے محسوس کیا تھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس وقت میں صرف ایک مداح تھی اور کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ ایک دن خود فلم انڈسٹری کا حصہ بن جاؤں گی۔ زرین خان نے کہا کہ اس ویڈیو میں دیکھیں میں کتنی خوش ہوں بالکل ایک فین گرل کی طرح۔ اور اس خوبصورت خاتون کا آٹوگراف لیتے ہوئے مسکرا رہی ہوں جو بے حد خوبصورت ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zareen Khan ????????✨???????? (@zareenkhan)

ویڈیو میں کترینہ کیف کو گلابی ساڑھی میں ملبوس تھیں اور زرین خان کو آٹو گراف لیتے ہوئے انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے لیکن ویڈیو دیکھنے والے صارفین سوال کرتے نظر آئے کہ کترینہ کیف غصے میں کیوں ہیں اور اتنا غرور کس چیز کا ہے جبکہ کئی صارفین نے زرین خان کو کترینہ سے زیادہ خوبصورت قرار دیا۔

واضح رہے کہ زرین خان 2008 میں فلم ’ویر‘ کی شوٹنگ دیکھنے سیٹ پر پہنچیں جہاں انہیں سلمان خان نے دیکھ لیا اور اپنی فلم میں کاسٹ کرلیا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ وہ وقت تھا جب سلمان خان اور کترینہ کیف کا بریک اپ ہوچکا تھا اور وہ رنبیر کپور کے ساتھ تعلقات میں تھیں۔

صارفین یہ کہتے نظر آتے تھے کہ سلمان خان نے کترینہ کو جو پہچان بالی ووڈ میں دلوائی تھی وہ واپس چھیننے کے لیے انہوں نے کترینہ کی ہمشکل زرین خان کو انڈسٹری میں متعارف کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: ابرارالحق نے کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

زرین خان ماضی میں کہتی رہی ہیں کہ جیسے ہی انہوں نے اداکاری شروع کی تو انہیں کترینہ کیف کا ہم شکل سمجھا گیا، جس کا اثر ان کے کیریئر پر پڑا اور انہیں کام ملنا بند ہو گیا۔

زرین خان نے 2010 میں سلمان خان کی فلم ’ویر‘ سے کیریئر شروع کیا تھا۔ گزشتہ کئی برس میں انہوں نے کوئی میگا کاسٹ و میگا بجٹ فلمیں نہیں کیں اور انہیں زیادہ تر معاون کرداروں کی پیش کش کی جاتی ہے۔ وہ کافی عرصے سے کسی بالی ووڈ فلم میں دکھائی بھی نہیں دیں۔

زرین خان کو آخری بار میوزک ویڈیو ’عید ہو جائے گی‘ میں دیکھا گیا تھا، اس کے علاوہ ان کی مشہور فلموں میں ویر اور ہاؤس فل 2 شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

زرین خان کترینہ کیف کترینہ کیف ویڈیو

متعلقہ مضامین

  • پشاور میں فرار کی کوشش کے دوران ٹریفک پولیس کی گاڑی سے گھسیٹے شہری کی ویڈیو وائرل
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے بعد ویڈیو وائرل
  • کراچی، سمینمز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے اسپیشل برانچ کا اہلکار شدید زخمی
  • پشاور: ٹریفک اہلکاروں کی محنت کش کو گاڑی کیساتھ لٹکا کرلے جانے کی ویڈیو وائرل
  • بھارت؛ خاتون اہلکار کی 18 فٹ لمبے کوبرا سانپ کو پکڑنے کی حیران کن ویڈیو وائرل
  • سرکاری گاڑی کا خلاف قانون استعمال کرنے پر آفیسر معطل، تحقیقات کا حکم
  • کمسن ڈرائیور نے متعدد موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، ویڈیو وائرل،
  • ’اتنا غرور کس چیز کا ہے‘، کترینہ کی زرین خان کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو وائرل