پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو ملٹری آپشن کھل جائے گا: سجاد غنی
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کا کہنا ہے کہ پانی روکنا ایکٹ آف وار ہے، پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو ملٹری آپشن کھل جائے گا۔
انہوں نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے پانی کے حق کا مکمل دفاع کرے گا کہ بھارت کے اس ارادے اور سوچ کو شکست دینی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت کو پانی روکنے کےلیے صلاحیت اور وقت چاہیے، بھارت کے پاس چناب اور دریائے سندھ پر پانی روکنے کی محدود صلاحیت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پانی روکنے
پڑھیں:
ایرانی صدر مسعود پزشکیان متوقع طور پر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، سفارتی ذرائع
وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی تاریخ پر بات ہورہی ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر متوقع طور پر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان پہنچے گا، دورے کے دوران ایرانی صدر کی وزیراعظم، صدر مملکت سے ملاقاتیں ہوں گی، ایرانی صدر دورے میں پاکستانی سول و فوجی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ایران اسرائیل جنگ میں حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کریں گے۔