پاکستان کی خوشحالی کراچی کی مرہون منت ہے، یہ شہر چلتا ہے تو ملک چلتا ہے،خالد مقبول صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم اور چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی کراچی کی مرہون منت ہے، یہ شہر چلتا ہے تو ملک چلتا ہے، اس شہر کے راستے سازشوں کے ذریعے روکے گئے مگر اس کے باوجود ملک کی تعمیروترقی میں کراچی نے نہ صرف اہم کردار کیا بلکہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا خواب بھی اس شہر کے بیٹے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پورا کیا۔ہمیں فخر ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسا محسن اسی شہر کا بیٹا تھا۔ اگر ہم نے پاکستان کے محسن کو یاد نہ رکھا تو یہ بڑی بے وفائی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد جمخانہ ٹرسٹ کے زیراہتمام یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جب متھن چکروتی نے سوشمینا سین کو نامناسب انداز میں چھوا
تقریب میں صدر ناظم آباد جمخانہ شمیم صدیقی، بانی صدر فیروز عالم لاری، سابق صدر عامر چستی، سید عثمان علی، جنرل سیکرٹری احمد علی،ٹریژار ماجد حمیل، اسماء شاہ، محمد اخترکے علاوہ ممبران کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ملی نغموں کی گونج میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں بنیادی کردار ادا کرنے پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں کامیاب زندگی گزارنے والا ایک وفادار پاکستانی اپنا سب کچھ چھوڑ کر وطن واپس آیا اور پاکستان کو ناقابلِ تسخیر دفاعی طاقت بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
امارات نے اپنے ملک میں چاول اگانے کے تجربات شروع کردیے، ریگستان میں یہ کیسے ممکن بنایا جائے گا؟
انہوں نے مزیدکہا کہ ایٹمی ہتھیار تباہی کا نہیں بلکہ خطے میں طاقت کا توازن قائم رکھنے کا ذریعہ ہیں۔28 مئی کا دن اس عہد کی تکمیل کا دن ہے جس کی بدولت بھارت کو پاکستان پر کوئی بڑی جنگ مسلط کرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔بانیان پاکستان کی اولادوں نے نہ صرف آزادی حاصل کی بلکہ اسے سنوارنے اور ترقی دینے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ہمارے ارادے پختہ ہیں، ہمارا ملک پاکستان ہمیشہ قائم ودائم رہے گا۔
صدر نارتھ ناظم آباد جمخانہ ٹرسٹ شمیم صدیقی نے کہا کہ یوم تکبیر کا دن پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کا دن ہے، ہم نارتھ ناظم آباد جمخانہ ٹرسٹ کی جانب سے افواج پاکستان بالخصوص فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اُن کی بے مثال بصیرت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یہ عہد دہراتے ہیں کہ ہم کل بھی وطن عزیز کے دفاع کے لیے ایک تھے اور آج بھی افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔
سلطان راہی سے ان کے بیٹے کی آخری ملاقات میں کیا کچھ ہوا؟ حیدر سلطان نے تفصیل بتادی
انہوں نے نارتھ ناظم آباد جمخانہ کی تعمیرو ترقی میں مرحوم کیپٹن معیز خان اور فیروز عالم لاری کی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا اور یہ بھی کہا کہ سابق صدر عامر چشتی بھی ہمیشہ ہر مشکل میں جمخانہ کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور سابق جنرل سیکرٹری محمد اختر کی خدمات کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نارتھ ناظم آباد جمخانہ پاکستان کو چلتا ہے کہا کہ
پڑھیں:
آباد کا کراچی میں تجاوزات اور زمینوں پر قبضوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر قائد میں بڑھتے ہوئے تجاوزات اور زمینوں پر قبضوں کے مسئلے پر ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) نے آواز اٹھا دی۔
سینئر وائس چیئرمین آباد سید افضل حمید کی قیادت میں وفد نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی سے ملاقات کی جس میں شہر بھر میں پھیلے تجاوزات، قبضہ مافیا کی سرگرمیوں اور زمینوں کے شفاف ریکارڈ سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں وفد نے کے ڈی اے کے زیرِ انتظام زمینوں کے ڈیجیٹل ریکارڈ سسٹم کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف شفافیت بڑھے گی بلکہ زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔
وفد نے سرجانی ٹاؤن، گلستان جوہر اور کورنگی جیسے علاقوں میں ہونے والی غیر قانونی سرگرمیوں کی واضح نشاندہی کی اور ان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔
آباد کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے ڈی اے فوری طور پر سروے رپورٹ جاری کرے تاکہ شہری اراضی کو قبضہ گروہوں سے محفوظ بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی صنعت کی بحالی اور شہری ترقی کی شفافیت اس وقت ممکن ہے جب زمینوں کے ریکارڈ کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹلائز کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی جیسے بڑے میٹروپولیٹن شہر میں زمینوں پر قبضے نہ صرف شہری ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ اس لیے حکومت اور اداروں کو ایک طویل المدتی حکمتِ عملی اپنانا ہوگی، جس کے تحت نہ صرف موجودہ تجاوزات ختم کی جائیں بلکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام بھی یقینی بنائی جائے۔
اجلاس میں ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے آباد کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ادارہ تجاوزات کے خلاف سخت اقدامات اٹھا رہا ہے اور ڈیجیٹل ریکارڈ سسٹم کو فعال بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کے ڈی اے عوام کی زمینوں کا محافظ ہے اور کسی بھی قبضہ گروہ یا اثر و رسوخ والے فرد کو رعایت نہیں دی جائے گی۔
آباد نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ تعمیراتی شعبے کی بحالی اور شفاف شہری ترقی کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔ وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومتِ سندھ اور کے ڈی اے کی مشترکہ کوششوں سے کراچی کو تجاوزات سے پاک شہر بنانے کی سمت میں عملی پیشرفت جلد دیکھنے میں آئے گی۔