لاہور: فیصل ٹاؤن میں خواجہ سرا بے رحمی سے قتل، ڈی آئی جی کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خواجہ سرا کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول خواجہ سرا کی شناخت دانش عرف پلوشہ کے نام سے ہوئی ہے، جو بہاولپور کا رہائشی تھا اور فیصل ٹاؤن کے ایک فلیٹ میں مقیم تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق دانش کو تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم یا ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات تیز کر دی گئی ہیں اور جلد پیش رفت کی توقع ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 بچے زخمی
—علامتی فوٹولاہور میں فیروز پور روڈ پر پولیس کانسٹیبل کی فائرنگ سے 2 کمسن بچے زخمی ہو گئے، پولیس نے ملزم کانسٹیبل کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق فیروز پور روڈ پر واقع اتحاد پارک میں پولیس کانسٹیبل طلحہٰ نے ایک شخص کو مشکوک سمجھ کر تلاشی لی تو اہلِ محلہ اکٹھے ہو گئے اور کانسٹیبل کو پکڑ کر مارنے کی کوشش کرنے لگے۔
جس پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے 12 سالہ حسین اور 11 سالہ حامد زخمی ہو گئے۔
چوکی پنجاب سوسائٹی پولیس نے ملزم کانسٹیبل طلحہٰ کو گرفتار کر کے اس سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کینٹ قاضی علی رضا اور اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے اسپتال میں زخمی بچوں کی عیادت کی۔
اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔