سرگودھا میں ایک اور نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اسکرین گریب
سرگودھا کے قصبہ نبی شاہ بالا میں ایک اور نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوٹیج میں 4 سے زائد ملزمان نوجوان پر تشدد کر رہے ہیں اور ویڈیو بنا رہے ہیں۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت اور ان کی گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز بھی ایک مزدور پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، مزدور پر تشدد کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل، توڑپھوڑ، صحافیوں پر تشدد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء) اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل ہوگئی، کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی اور صحافیوں پر تشدد کیا گیا۔اسلام آباد میں آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔(جاری ہے)
صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ افضل بٹ کے مطابق پریس کلب کے عہدیداروں سے رابطہ نہیں کیا گیا، پریس کلب کے عہدیداروں اور ملازمین پر تشدد کیا گیا۔افضل بٹ نے کہا کہ پولیس کو پریس کلب میں داخل ہونے پر جواب دینا ہوگا، پولیس کی اس کارروائی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے، پولیس نے کیمرا مینز کے کیمرے اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔