یومِ تشکر کے موقع پر لاہور پولیس کا سیکیورٹی پلان جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
لاہور:پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے موقع پر منائے جانے والے یومِ تشکر کے لیے لاہور پولیس نے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق یومِ تشکر کی تقریبات، ریلیوں اور جمعہ کے اجتماعات کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق، شہر بھر کی مساجد میں قرآن خوانی، دعائیہ تقاریب اور ریلیوں کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کو بھی مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔
سی سی پی او نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور ہر وقت الرٹ رہیں۔
ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں کو اہم مقامات، مساجد اور عبادت گاہوں کے اطراف موثر پٹرولنگ یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
شہریوں کی سہولت کے لیے سڑکوں، چوراہوں اور مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تاریخی اقدام
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ آف پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے 3 سینیٹرز کو سینیٹ کے اہم اجلاس یعنی سیشن 353 کے لیے پینل آف چیئر پر نامزد کیا ہے۔
یہ 3 نامزدگیاں سینیٹر دنیش کمار، سینیٹر خلیل طاہر سندھو، اور سینیٹر گردیپ سنگھ کی ہیں جو مختلف اقلیتی برادریوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس اقدام کو اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور قوانین کے مؤثر نفاذ کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: سینیٹ میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ’اقلیتی کاکس‘ کا قیام
چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ یہ فیصلہ قومی اتحاد، رواداری، اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی سمت میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں اقلیتوں کی نمائندگی کو مضبوط بنانے سے پاکستان میں مساوات اور انصاف کے قیام میں مدد ملے گی۔
سینیٹ میں اقلیتوں کی شرکت کو بڑھاوا دینا اور ان کے مسائل کو قومی ایوان میں آواز دلانا پاکستان کے جمہوری اصولوں کی تکمیل ہے۔ یہ اقدام ملک میں بھائی چارے اور یکجہتی کے فروغ کے لیے بھی اہم ثابت ہوگا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ مختلف اقلیتوں کے 3 نمایاں سینیٹرز کو بیک وقت پینل آف چیئر میں شامل کیا گیا ہے، جس سے پاکستان کے پارلیمانی نظام میں شمولیت کی نئی مثال قائم ہوئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سینیٹر خلیل طاہر سندھو، سینیٹر دنیش کمار، سینیٹر گردیپ سنگھ