لاہور میں یوم تشکر کی تقریبات، 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
بھارت کیخلاف جنگی محاذ پر شاندار کامیابی حاصل کرکے پاک فوج نے قوم کے دل جیت لیے۔ دشمن کو فیصلہ کن شکست دینے پر ملک بھر میں قوم یومِ تشکر منا رہی ہے۔ لاہور کے بی ایکس اسٹیڈیم میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے 21 توپوں کی سلامی دی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا منہ توڑ جواب، ملک کے دیگر شہریوں کی طرح لاہور میں بھی یومِ تشکر کی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔ لاہور کینٹ کے بی ایکس اسٹیڈیم میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا۔ بھارت کیخلاف جنگی محاذ پر شاندار کامیابی حاصل کرکے پاک فوج نے قوم کے دل جیت لیے۔ دشمن کو فیصلہ کن شکست دینے پر ملک بھر میں قوم یومِ تشکر منا رہی ہے۔ لاہور کے بی ایکس اسٹیڈیم میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے 21 توپوں کی سلامی دی۔
توپوں کی سلامی کیساتھ ہی فضا "اللہ اکبر" کے نعروں سے گونج اُٹھی۔ تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ بچوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ثابت کر دیا کہ وہ ملک کی محافظ ہے اور دشمن کے ہر حملے کا بھرپور جواب دینا جانتی ہے۔ تقریبات کا مقصد نہ صرف فتح کا جشن منانا ہے، بلکہ ان بہادر سپاہیوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کرنا ہے، جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جنگ مسلط کرنیوالوں کو اُسی طرح جواب دینگے جیسا مئی میں دیا: فیلڈ مارشل
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کرنے والوں کو اُسی طرح جواب دیا جائے گا جیسا مئی میں دیا۔وفاقی دارالحکومت میں اردن کے شاہ دوم کے ظہرانے کے موقع پر ایوان صدر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ بھارت کےخلاف جنگ میں اللہ نےپاکستان کوسربلند کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے،جنگ مسلط کرنےوالوں کواسی طرح جواب دیں گےجیسا مئی میں دیا تھا، اللہ کےحکم اوراس کےفرمان کےمطابق اپنےفرائض کی انجام دہی کرتا ہوں۔فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ مسلمان جب اللہ پربھروسہ کرتا ہے تو اللہ دشمن پر اس کی پھینکی مٹی کو بھی میزائل بنا دیتا ہے، اُنہوں نے غزوہ احد سے متعلق بات کی اورقرآنی آیات کا حوالہ دیا۔
دوسری جانب صدر آصف علی زرداری اور فیلڈ مارشل کے درمیان بھی طویل گفتگو کی، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری آصفہ بھٹو ،برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی سفیر بھی موجود تھے۔