رواں ماہ پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کیلئے تیاریاں تیز
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کے اگست میں انعقاد کےلیے تیاریاں جاری ہیں۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی مشترکہ صدارت اسحاق ڈار اور چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی کریں گے، مذاکرات کےلیے چینی وزیرِ خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ چینی وفد کی اسلام آباد آمد متوقع ہے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ سالانہ پاک چین تزویراتی مذاکرات کا چھٹا دور اسلام آباد میں منعقد ہو گا، سالانہ تزویراتی مذاکرات میں فریقین دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے پاک، چین اعلیٰ سطح مذاکرات، زرعی شعبے میں بڑی پیشرفت کی اُمیدسفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات میں اسٹریٹجک، اقتصادی، سیاسی، دفاعی، سلامتی سے متعلق معاملات زیرِ غور آئیں گے، تجارت، سرمایہ کاری، ثقافتی اور عوامی سطح کے رابطوں پر بھی بات چیت ہو گی۔
سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت خارجہ نے پاک چین سالانہ اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے تیاریاں تیز کر دیں، وزارتِ خارجہ متعلقہ وزارتوں، چینی وزارتِ خارجہ، چینی سفارت خانے سے مسلسل رابطے میں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کا پانچواں دور 15 مئی کو بیجنگ میں منعقد ہوا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسٹریٹجک مذاکرات سفارتی ذرائع پاک چین
پڑھیں:
جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، ہر طرف قومی پرچموں کی بہار
جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، ہر طرف قومی پرچموں کی بہار آگئی۔لاہور، کراچی، پشاور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں سبز ہلالی پرچم، بیجز، ٹوپیوں اور جھنڈیوں کے سٹالز سج گئے، بچے اور بڑے سبھی جوش و خروش سے خریداری میں مصروف رہے۔ہر کوئی یوم آزادی شایانِ شان طریقے سے منانے کیلئے گھروں، دفاتر اور گاڑیوں کو قومی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجانے لگا۔چھوٹے بچوں کیلئے جشن آزادی کی مناسبت سے لباس اور نوجوانوں کیلئے شرٹس بھی ان سٹالز سے خریدی جا رہی ہیں، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ چکی ہے، دکانوں، گھروں اور گاڑیوں پر قومی پرچم لہرا رہے ہیں جبکہ نوجوانوں نے اپنی اپنی موٹر سائیکلوں اور کاروں کو بھی قومی پرچم سے سجایا ہوا ہے۔ہر شخص جشن آزادی کو لے کر انتہائی پرجوش دکھائی دیتاہے اور چودہ اگست آزادی کی خوشیاں منانے کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں، مہنگائی کے باوجود شہریوں میں جشن آزادی منانے کے حوالے سے جوش و خروش میں کوئی کمی نظر نہیں آتی۔