ایم ڈی کیٹ کے امتحان کب ہوں گے؟ پی ایم ڈی سی نے اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025ء کا امتحان 5 اکتوبر کو صبح 10 بجے ہو گا۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا کہنا ہے کہ پنجاب کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور لے گی جبکہ سندھ کے امیدواروں کا ایم ڈی کیٹ آئی بی اے یونیورسٹی سکھر لے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ 2025ء کے امتحانات کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔ پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025ء کا امتحان 5 اکتوبر کو صبح 10 بجے ہو گا۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا کہنا ہے کہ پنجاب کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور لے گی جبکہ سندھ کے امیدواروں کا ایم ڈی کیٹ آئی بی اے یونیورسٹی سکھر لے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے خیبر پختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی امیدواروں کا امتحان لے گی جبکہ بلوچستان کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی کوئٹہ لے گی۔
وفاق، آزاد کشمیر کے امیدواروں کا ٹیسٹ شہید ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد لے گی جبکہ گلگت بلتستان کے امیدواروں کا ٹیسٹ بھی شہید ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد لے گی۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025ء کے لیے رجسٹریشن 8 اگست سے شروع ہو گی جو 25 اگست 2025ء تک کرائی جا سکتی ہے جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم ستمبر ہے۔ پاکستان میں ٹیسٹ کے لیے فیس 9000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ پاکستان میں رجسٹریشن 13000 ہزار روپے ہو گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے امیدواروں کا ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ 2025ء پی ایم ڈی سی لے گی جبکہ
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کا میڈیکل ٹیم سے طبی معائنہ کرانے سے انکار
ویب ڈیسک :بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کرانے سے صاف انکار کر دیا۔
پمز اسپتال کی 4 رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی لیکن بشریٰ بی بی نے پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم سے طبی معائنہ کرانے سے انکار کر دیا ، ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالہ جیل میں ایک گھنٹے تک انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔
پمز اسپتال کی ٹیم میں ڈاکٹر سعد جاوید، ڈاکٹر مبشر، لیڈی ڈاکٹر ماہم اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ رشید شامل تھیں۔ میڈیکل ٹیم شام 7 بجے کے بعد اڈیالہ جیل آئی اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے انکار پر سوا 8 بجے واپس اسلام آباد روانہ ہوئی۔
پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی