Nawaiwaqt:
2025-08-07@16:30:24 GMT

ایم ڈی کیٹ 2025 کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT

ایم ڈی کیٹ 2025 کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

اسلام آباد : پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے باضابطہ طور پر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2025 کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ایم ڈی کیٹ کا ملک اور بیرون ملک انعقاد 5 اکتوبر 2025 کو صبح 10 بجے کیا جائے گا۔پنجاب میں ٹیسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) لاہور کے ذریعے لیا جائے گا.

سندھ میں اس کا انعقاد سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کرے گیخیبر پختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں امتحان کا انعقاد کیا جائے گابلوچستان میں یہ ٹیسٹ یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کے زیر نگرانی منعقد ہوگاوفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کے امیدوار شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی (SZABMU)میں ٹیسٹ دیں گے جو گلگت بلتستان اور سعودی عرب میں بھی طلبہ کے امتحان کی نگرانی کرے گی۔واضح رہے کہ ایم ڈی کیٹ میں کامیابی پاکستان میں سرکاری اور نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کیلیے لازمی شرط ہے۔ملک گیر امتحان کا مقصد یکساں اور شفاف میرٹ پر مبنی داخلے کے عمل کو یقینی بنانا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایم ڈی کیٹ

پڑھیں:

بنگلا دیش میں عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان؛ طلبا کا جشن

بنگلا دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے ایک سال مکمل ہونے کے دن پر کیا گیا ہے۔

عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے قوم سے خطاب میں کہا کہ عبوری حکومت کی جانب سے وہ چیف الیکشن کمشنر کو باضابطہ خط لکھیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس خط میں درخواست کی جائے گی کہ انتخابات رمضان سے پہلے فروری 2026 میں کرائے جائیں جو اپریل میں ہونا تھے۔

محمد یونس نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن حتمی تاریخ کا تعین کرے گا لیکن اپنی اس تقریر کے بعد وہ "انتقال اقتدار" کے سب سے اہم مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔

عبوری سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ سب سے دعا کی درخواست کرتا ہوں کہ ہم آزاد، شفاف اور پرامن انتخابات کروا سکیں تاکہ تمام شہری 'نئے بنگلا دیش' کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

سربراہ محمد یونس کے اس خطاب کے موقع پر بڑی سیاسی جماعتوں کے سینئر رہنما بھی موجود تھے جہاں انھوں نے قومی اتحاد، جمہوری اصلاحات اور جامع حکمرانی کے لیے روڈ میپ کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عبوری سربراہ محمد یونس نے اپریل 2026 میں انتخابات کرانے کی تجویز دی تھی، تاہم بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی اور دیگر جماعتوں کا مطالبہ تھا کہ الیکشن رمضان سے پہلے فروری میں ہوں۔

طلبہ تحریک کی قیادت کرنے والے گروپ نے ایک سیاسی جماعت، نیشنل سٹیزن پارٹی بنائی ہے جو ملک میں فوری انتخابات کے لیے مہم چلا رہی تھی۔

بی این پی کی سربراہ اور سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا، جو حسینہ کی سخت سیاسی حریف ہیں وہ یہی مطالبہ کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ طویل طلبا احتجاج کے نتیجے میں گزشتہ برس 5 اگست کو وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اپنا طویل آمرانہ اقتدار چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • ایم ڈی کیٹ کے امتحان کب ہوں گے؟ پی ایم ڈی سی نے اعلان کر دیا
  • میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلہ ٹیسٹ کا اعلان، فیس میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا گیا
  • ایم ڈی کیٹ 2025 کب اور کہاں ہوگا؟ ٹیسٹ لینے والی جامعات اور فیسوں کی تفصیل جاری
  • ایم ڈی کیٹ تاریخ اور فیس کا اعلان
  • کسی بھی شہرجانا ہو کرایہ صرف 20 روپے ؟ بڑا اعلان ہوگیا
  • کسی بھی شہر جانا ہو، کرایہ صرف 20 روپے؟ بڑا اعلان ہوگیا
  • جولائی 2025 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان
  • اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیش رفت، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی شفافیت اور عالمی معیار کی ہدایات
  • بنگلا دیش میں عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان؛ طلبا کا جشن