2025-08-07@17:05:01 GMT
تلاش کی گنتی: 14
«لے گی جبکہ»:
بیجنگ : چین روس بحری مشترکہ مشق 2025 میں شریک چین اور روس کے بحری دستے فوجی بندرگاہ سے روس کی بندرگاہ ولادی ووستوک کے قریب سمندری علاقے کی جانب روانہ ہوئے، اس کے ساتھ ہی مشترکہ مشق کے بحری مرحلے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس سے قبل، چین اور روس کے مشترکہ کمانڈ ہیڈکوارٹر نے مشق کے منصوبے اور خاکے کے مطابق نقشے پر جنگی مشق کا خاکہ تیار کیا۔ تنظیمی ڈھانچے، فوجی دستوں کے درمیان ہم آہنگی جیسے اہم مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی ، مشق کے خاکوں اور حفاظتی منصوبوں کو بہتر بنایا گیا، نیز زیر آب حملہ و دفاع، آبدوزوں سے بچاؤ اور عملے...
اکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اعلیٰ رہنماؤں بشمول چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو واضح الفاظ میں خبردار کر دیا گیا تھا کہ 9 مئی کو عسکری تنصیبات پر حملوں سے متعلق مقدمات میں ریاست کی جانب سے ’’کوئی سمجھوتہ، نرمی یا ڈیل نہیں ہوگی۔‘‘ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو حالیہ ملاقاتوں کے دوران یہ پیغام دیدیا گیا تھا کہ ادارہ ’’9 مئی کے واقعات نظر انداز کرنے یا دفاعی اداروں پر تشدد میں ملوث افراد کو معاف کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ پی ٹی آئی قیادت کو واضح کر دیا گیا تھا کہ 9 مئی سے متعلق مقدمات کا قانونی عمل بغیر کسی سیاسی سودے بازی کے...
—فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران کی جوہری سائٹس پر امریکی حملے سخت قابلِ مذمت ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ حملے ہٹ دھرمی، جارحیت اور جنگی جرائم ہیں، یہ 2003 میں عراق جنگ کی طرح جھوٹ پر مبنی ہیں۔مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھوکا دہی اور فریب کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی جنگیں نہ شروع کرنے کے وعدے سے پھر گئے۔ یہ بھی پڑھیے امریکی حملے کے بعد ایران کا اسرائیل پر میزائلوں سے نیا حملہ امریکی حملے پر ایرانی وزیر خارجہ کا پہلا ردعمل سامنے آگیا امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی بہت بڑھ چکی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ اسے روکا جائے۔ انتونیو گوتریس نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن اور سفارتکاری کا بول بالا ہونا چاہیے۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے جمعے کی صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدانوں سمیت 78 افراد شہید ہوئے۔ ایران کی جانب سے جوابی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور اسرائیل پر 150 سے 200 سے بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔ پہلے حملے میں 100 اور دوسرے وار میں...
پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کشیدگی کے معاملے میں امریکہ یہ دعویٰ کرنے سے کبھی پرہیز نہیں کرتا کہ کشیدگی کو روکنے میں اسکی مداخلت اہم رہی ہے، پھر ایران پر اسرائیل کے نئے حملے کی بات آتی ہے تو وہ سرگرمی غائب ہوجاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے اسرائیل اور ایران کے درمیان شروع ہوئی کشیدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے امریکہ کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی میں امریکہ کیا کردار نبھا رہا ہے۔ محبوبہ مفتی نے ایران پر...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہےکہ وہ جوہری معاہدہ کرلے ورنہ اگلے حملے مزید وحشیانہ ہونگے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو کہا تھا معاہدہ کرلو لیکن انہوں نے نہیں کیا، معاہدے کی کوششیں ہوئیں، معاہدے کےقریب بھی پہنچے لیکن وہ معاہدہ نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے کچھ سخت گیر عہدیداروں نے بہادری سےبات کی لیکن وہ نہیں جانتے تھےکہ کیا ہونے والا ہے، سب سخت گیر ایرانی اب مر چکے اور اب آگے بھی بدتر ہی ہوگا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو معاہدہ کرنے کاموقع دینےکے بعد ایک اور موقع دیاگیا، ایران کومعاہدہ کرلینا چاہیےاس سے...
ملک میں مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنےکی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی ایک روپے27 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست جمع کرارکھی ہے. درخواست کےمطابق اپریل میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے کے مطابق اپریل میں بجلی کمپنیوں کو10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی.بجلی کی فی یونٹ لاگت 8.95 روپے، جبکہ ریفرنس لاگت 7.68روپے تھی۔ سی پی پی اے نے بتایا کہ اپریل میں پانی سے 21.94 اورمقامی کوئلے سے 14.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جبکہ درآمدی کوئلے سے 10.02، فرنس آئل سے 0.97 فیصد...
کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک کر کے دیگر دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کے مطابق کورنگی پولیس نے ضیا کالونی میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جس کی شناخت ممتاز کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے ہلاک ڈاکو کے دیگر دو ساتھیوں ساجد اور شبیر کو بھی گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے تین پستول، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی جبکہ دیگر گرفتار ساتھیوں کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس گرفتار اور ہلاک ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔
رحیم یار خان: تھانہ سٹی خان پور کی حدود میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جبکہ ان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سنگین وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ مجرم ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشتبہ افراد کو ناکے پر روکنے کی کوشش کی گئی۔ ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دیگر ملزمان فرار ہو گئے۔ مزید پڑھیں: رحیم یار...
فوٹو: فائل کراچی کے علاقے جیل چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے ایک اور شخص کی جان لے لی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے جیل چورنگی پل پر ٹینکرز کو آگ لگا دی۔
فیروز والہ (نامہ نگار) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی کرپشن کی مکمل داستان اور پیشہ ور کرپٹ ہے جس نے اخلاقی اور مالی سمیت ہر قسم کی کرپشن کی ہے۔190 ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے جس کا فیصلہ پہلے سے سب کو معلوم تھا اور احتساب عدالت نے میرٹ پر اپنا فیصلہ سنایا ہے کسی کے جرائم کی کوئی معافی نہیں ہو گی اور جس نے جو غلط کیا ہے اسے اس کی بھی سزا بھگتنا ہو گی۔ آرمی چیف سے سکیورٹی معاملات پر ملاقات کرنے پر"ساڈی گل ہوگئی اے'' کا تاثر پی ٹی آئی کی ذہنی کیفیت کو عیاں کرتا ہے۔ پہلے کہتے...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ قوم کو ان شاء اللہ بجلی میں ریلیف ملے گا، صنعت بھی چلے گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 14 مزید آئی پی پیز سے نظرِ ثانی معاہدے ہمارے موقف کی جیت اور سچائی ہے۔گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے معاملے پر آرمی چیف عاصم منیر اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔(جاری ہے) سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سرکاری پاور پلانٹس کے ساتھ معاہدوں پر بھی نظرِ ثانی کی ضرورت ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے نام سامنے آنے چاہئیں۔واضح رہے...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور فتنہ الخوارج کے خلاف جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ امن کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فوری اور فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا، اور دہشت گردوں کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم کی تعریف کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو کامیابی تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کو شکست دینے کے...