Nawaiwaqt:
2025-09-18@19:09:11 GMT

مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT

مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

ملک میں مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنےکی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی ایک روپے27 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست جمع کرارکھی ہے. درخواست کےمطابق اپریل میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے کے مطابق اپریل میں بجلی کمپنیوں کو10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی.

بجلی کی فی یونٹ لاگت 8.95 روپے، جبکہ ریفرنس لاگت 7.68روپے تھی۔ سی پی پی اے نے بتایا کہ اپریل میں پانی سے 21.94 اورمقامی کوئلے سے 14.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جبکہ درآمدی کوئلے سے 10.02، فرنس آئل سے 0.97 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے نے کہا کہ مقامی گیس سے8.01 درآمدی ایل این جی سے 20.52 فیصد بجلی پیدا کی گئی. اپریل میں جوہری ایندھن سے 17.91 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فیصد بجلی پیدا کی گئی سی پی پی اے اپریل میں

پڑھیں:

درآمدی ایل این جی گھریلو صارفین کو 65 فیصد مہنگی پڑے گی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2025ء) درآمدی لکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) گھریلو صارفین کو اوسطاً 65 فیصد مہنگی پڑے گی۔ذرائع کے مطابق درآمدی ایل این جی کی اوسط قیمت 3ہزار 34روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں مقامی گیس کی اوسط قیمت 1ہزار 836روپے 93پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ماہانہ ایل این جی کے 10کارگو درآمد کرتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ لکویفائیڈ نیچرل گیس کی درآمد ایک ارب مکعب فٹ یومیہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا اور برطانیہ کے ’جوہری معاہدے‘ میں کیا کچھ شامل ہے؟
  • ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
  • صارفین کیلئے بری خبر،بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع،سماعت 29ستمبرکوہوگی
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
  • عوام پر مزید بوجھ، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
  • بجلی صارفین پر بوجھ ڈالنے کی تیاری؛ بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان
  • عوام پر مزید بوجھ؛ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی  مہنگی ہونے کا امکان
  • بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کےلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
  • درآمدی ایل این جی گھریلو صارفین کو 65 فیصد مہنگی پڑے گی