حج کے دوران تنقید مہنگی پڑ گئی: ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان سعودی عرب میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
سعودی عرب میں معروف ایرانی مذہبی اسکالر غلام رضا قاسمیان کو سعودی حکومت کے خلاف تنقیدی سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، ایرانی عالم فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے، جہاں انہیں گرفتار کیا گیا۔ایرانی عدلیہ نے اس گرفتاری کو غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔اس معاملے پر سعودی وزارت اطلاعات نے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "ہم ایسی کسی بھی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں جو مسلم اتحاد کو نقصان پہنچائے، خاص طور پر حج جیسے مقدس موقع پر۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران، سعودی عرب سے اپنے تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی