قوم کو انشاء اللہ بجلی میں ریلیف ملے گا، صنعت بھی چلے گی‘ گوہر اعجاز
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ قوم کو ان شاء اللہ بجلی میں ریلیف ملے گا، صنعت بھی چلے گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 14 مزید آئی پی پیز سے نظرِ ثانی معاہدے ہمارے موقف کی جیت اور سچائی ہے۔گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے معاملے پر آرمی چیف عاصم منیر اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
(جاری ہے)
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سرکاری پاور پلانٹس کے ساتھ معاہدوں پر بھی نظرِ ثانی کی ضرورت ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے نام سامنے آنے چاہئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے سرکاری پاور جنریشن کمپنیوں کو ڈالرز میں کیپیسٹی پیمنٹس ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس نے 3 ہزار میگاواٹ کا ہدف حاصل کر لیا ہے، مزید بڑی کمپنیوں سے کیپیسٹی چارجز کے معاملے پر بات چل رہی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
چیئرمین سینٹ کی امارات کی وفاقی نیشنل کونسل کے سپیکر سے ملاقات
اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور امارات کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور اعتماد پر مبنی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور امارات کے شہریوں کو پاکستان کے تاریخی و ثقافتی مقامات کے دورے کی دعوت دی تاکہ ثقافتی ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ آذربائیجان کے آئین کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس میں یوسف رضا گیلانی نے متحدہ وفاقی نیشنل کونسل کے سپیکر صقر غباش سے اہم ملاقات کی۔ اس دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور اعتماد پر مبنی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔