پی ٹی آئی کو این آر او نہ کوئی ڈیل ملے گی: رانا تنویر
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
فیروز والہ (نامہ نگار) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی کرپشن کی مکمل داستان اور پیشہ ور کرپٹ ہے جس نے اخلاقی اور مالی سمیت ہر قسم کی کرپشن کی ہے۔190 ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے جس کا فیصلہ پہلے سے سب کو معلوم تھا اور احتساب عدالت نے میرٹ پر اپنا فیصلہ سنایا ہے کسی کے جرائم کی کوئی معافی نہیں ہو گی اور جس نے جو غلط کیا ہے اسے اس کی بھی سزا بھگتنا ہو گی۔ آرمی چیف سے سکیورٹی معاملات پر ملاقات کرنے پر"ساڈی گل ہوگئی اے'' کا تاثر پی ٹی آئی کی ذہنی کیفیت کو عیاں کرتا ہے۔ پہلے کہتے تھے ہم حکومت سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے اب حکومت کے ترلے کئے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف قانون اور اصول کے مطابق ملے گا۔ چالاکیاں نہیں چلیں گیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ذہنی طور پر ہی کسی بات میں کلیئر نہیں اور ان کا ایک ہی مقصد ہے کہ 'سانوں معافی دیو'۔ میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کونہ این آر او نہ کوئی ڈیل ملے گی یہ کارکنوں کی تسلی کے لیے خود ہی باتیں بناتی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رانا تنویر پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
پیپلزپارٹی نے کراچی کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی‘پی ٹی آئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر و سابق ایم این اے فہیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ صوبائی حکومت و شہری حکومت نے شہر قائد کو لاوارث بنا دیا ہے، سڑکیں تباہ حال ہیں، نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہے، جبکہ شہریوں پر چالانوں کی یورپی طرز کی پالیسی نافذ کی گئی ہے جو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ای چالان سسٹم نافذ کرنے سے پہلے حکومت کو کراچی کو کم از کم بنیادی سہولیات سے آراستہ کرنا چاہئے۔ شہر میں جگہ جگہ گڑھے، ٹوٹے پھوٹے روڈ، ابلتے گٹر اور بے قابو ٹریفک نظام عوام کے لیے عذاب بن چکے ہیں، ایسے حالات میں ای چالان کا نفاذ عوام پر ظلم کے مترادف ہے۔فہیم خان نے بتایا کہ ای چالان کے ذریعے شہریوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں جبکہ محکمہ ایکسائز کی طرف سے گاڑیوں کو مکمل طور پر مالکان کے نام پر کرانے کی کوئی پالیسی بھی واضح نہیں کی ہے جس کی وجہ شہری پریشانی میں مبتلا ہیں۔ فہیم خان نے سوال اٹھایا کہ جب کیمروں کی آنکھ سے گاڑیاں نظر آ جاتی ہیں تو جرائم پیشہ عناصر کیوں نہیں دکھائی دیتے؟ روزانہ ڈکیتیاں، قتل، اسٹریٹ کرائمز کے واقعات بڑھ رہے ہیں مگر حکومت کی ترجیحات عوام کے مسائل نہیں بلکہ چالانوں سے آمدنی حاصل کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو سب سے پہلے صاف سڑکیں، پینے کا پانی،بغیر لوڈشیڈنگ بجلی، بہتر ٹریفک نظام، روشنی، صفائی اور امن و امان فراہم کیا جائے۔