ویب ڈیسک : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بھاری نفری کے باوجود وادی میں یوم آزادی پاکستان پر مبارکباد اور یوم تشکر کے پوسٹر آویزاں کردیے گئے۔

 وادی میں پاکستانی پرچم، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر آویزاں کی گئیں جبکہ پوسٹرز پر آپریشن بنیان مرصوص کی عبارت بھی موجود تھی۔

 کل 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں  یوم سیاہ منانے کا اعلان کیاگیا ہے جبکہ کُل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر کل وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی۔حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ ہے، کشمیری پاکستان کو اپنا محسن اور بھارت کوجابر قابض سمجھتے ہیں۔

جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی

کُل جماعتی حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کو یوم آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں، پاکستان کا یوم آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ تشکر اور خوشی کا دن ہے، کشمیری پاکستان کے استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے دُعا گو ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

شہباز شریف کی راجہ فیصل ممتاز کو وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد

شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نومنتحب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد دی ہے۔ شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، معاشی ترقی و خوشحالی، امن و سلامتی کے لیے بھی مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نیلسن منڈیلا امن سیمینار کے مقررین کی طرف سے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی
  • نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے حلف اُٹھا لیا، مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم، شہباز شریف، مبارکباد دی
  • ناصر حسین شاہ نے فیصل راٹھور کو آزاد کشمیر کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد
  • شہباز شریف کا نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر سے رابطہ، دلی مبارکباد پیش
  • شہباز شریف کی راجہ فیصل ممتاز کو وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد
  • ڈی ایف پی کا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے منظم جبر پر ایمنسٹی انٹرنیشنل سے مداخلت کا مطالبہ
  • بھارت نے کشمیریوں کے خلاف باقاعدہ جنگ چھیڑ رکھی ہے، حریت کانفرنس
  • مقبوضہ کشمیر میں تاجروں کے خلاف کریک ڈائون
  • بہار الیکشن ۔ہندوتوا نظریہ کی جیت ۔مقبوضہ کشمیر میں انتقامی کارروائیاں
  • مقبوضہ کشمیر میں املاک کی ضبطگی اور گھروں کی مسماری پر اظہار تشویش