بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ امتیاز سے نوازا جانا پوری قوم کیلئے باعثِ فخر اور افتخار ہے، وقار مہدی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا معرکہ حق کے دوران کردار قائدِ عوام اور شہید بینظیر بھٹو کی عظیم روایت کا تسلسل ہے، جنہوں نے ہمیشہ عالمی سطح پر پاکستان کے مفادات کا جرات اور وقار کے ساتھ دفاع کیا، جنگی محاذ پر پاک افواج اور سفارتی محاذ پر بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کو عبرتناک شکست دی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے حکومت کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ امتیاز سے نوازے جانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے قائد کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے پی پی پی چیئرمین کو قومی اعزاز سے نوازے جانے پر صدر مملکت آصف علی زرداری، فریال تالپور، بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کو بھی مبارکباد دی ہے۔ سینیٹر وقار مہدی کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ امتیاز سے نوازا جانا پوری قوم کیلیے باعثِ فخر اور افتخار ہے۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سفارتی محاذ پر جرات مندانہ اور اصولی مؤقف مضبوط انداز میں رکھا، ان کی آواز دراصل پاکستان کی آواز تھی، بے باک، دوٹوک اور سچائی پر مبنی۔ سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا معرکہ حق کے دوران کردار قائدِ عوام اور شہید بینظیر بھٹو کی عظیم روایت کا تسلسل ہے، جنہوں نے ہمیشہ عالمی سطح پر پاکستان کے مفادات کا جرات اور وقار کے ساتھ دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگی محاذ پر پاک افواج اور سفارتی محاذ پر بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کو عبرتناک شکست دی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھٹو زرداری کو نے کہا کہ
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز