جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں ہوگا: بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں ہوگا۔جشن یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو یوم آزادی اور معرکہ حق کی مبارک باد دیتے ہوئے بے روزگاری، مہنگائی، غربت اور امتیاز کے خاتمے کی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ جمہوری استحکام، 1973ء کے آئین اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع و خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمارے عوام کی ثابت قدمی، اتحاد اور ناقابلِ تسخیر جذبے کی یاد دہانی کراتا ہے، قائداعظم کی زیرِ قیادت ہمارے آباؤ اجداد نے وہ کارنامہ سرانجام دیا جو بہت سے لوگوں کو ناممکن لگتا تھا، 14 اگست 1947ء سے قبل بہت لوگوں کو ایک آزاد اور خودمختار پاکستان کا قیام ناممکن لگتا تھا، بانی پاکستان کا خواب تھا کہ ہر شہری کو مذہب، ذات، جنس یا عقیدے سے بالاتر ہو کر عزت، مساوات اور انصاف سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ پاکستان کے بانیان کے اُس وژن کی محافظ رہی ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت کے تحفظ اور آئین کے دفاع کیلئے جدوجہد کرتی آئی ہے، پیپلز پارٹی ارض وطن کو ایک ایسا ملک بنانے کیلئے سرگرم عمل جہاں مواقع چند افراد کا استحقاق نہیں بلکہ سب کا حق ہوں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ قائدِ عوام بھٹو شہید اور شہید بینظیر بھٹو نے اپنی زندگیاں ملک و قوم کیلئے وقف کردیں، قائدِ عوام اور بی بی شہید کی زندگیاں جمہوریت، پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وقف تھیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی قربانیاں آج بھی مشعلِ راہ ہیں، جو ہمیں ایک روشن اور منصفانہ مستقبل کی طرف رہنمائی کرتی ہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج یومِ آزادی کے موقع پر میں ہر پاکستانی، خصوصاً اپنی نوجوان نسل سے ایک اپیل کرتا ہوں کہ آپ تقسیم سے بالاتر ہوکر نفرت اور عدم برداشت کو مسترد کریں، آپ ایک پُرامن، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کے لئے مل کر کام کریں، آئیں عہد کریں کہ ہم اپنی جمہوریت کا تحفظ کریں گے اور اپنے عوام کو بااختیار بنائیں گے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ دعاگو ہوں کہ پاکستان ہمیشہ مضبوط قومی اتحاد و ہم آہنگی سے مالامال اقوامِ عالم میں سربلند رہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب کے لیے شہباز اسپیڈ اگر کراچی آنے پر سلو ہوجائے تو یہ قبول نہیں، بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے کے لیے شہباز اسپیڈ سے رابطہ کیا تھا، تھا لیکن یہاں شہباز اسپیڈ سلو ہوگئی۔
نیو حب کینال منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ پنجاب کے لیے شہباز اسپیڈ کراچی کی باری آنے پر سلو ہو جائے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز اسپیڈ نے 2 سال میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب وزیراعظم پر برس پڑے
انہوں نے کہاکہ کراچی کے جیالوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کا بھی مقابلہ کیا۔ اس وقت صوبائی حکومت اور بلدیاتی نظام مل کر کام کررہے ہیں جس کا فائدہ عوام کو ہورہا ہے۔
چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ کراچی کے لیے اضافی پانی کے منصوبے کا افتتاح کردیا، حب ڈیم سے نئی کینال کے ذریعے شہر قائد کو پانی ملے گا۔
انہوں نے کہاکہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے پیپلزپارٹی پر اعتماد کرتے ہوئے یہاں جیالے میئر بنوائے جس کا فائدہ عوام کو ہورہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کے فور سمیت کراچی کے لیے کیے گئے دیگر وعدے پورے کریں۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ نفرت کی سیاست کرنے والوں کو کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے پہچان لیا ہے، ہم انتہا پسندی کی سیاست کے بجائے کراچی کے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ بھارت نے نیتن یاہو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان پر حملہ کیا تھا، جس کا ہم نے منہ توڑ جواب دے کر فتح حاصل کی، اور پھر سفارتی میدان میں بھی ہمیں کامیابی ملی۔
یہ بھی پڑھیں: نہریں بنانے کے معاملے پر وفاقی حکومت اور صوبہ سندھ آمنے سامنے کیوں ہیں؟
انہوں نے کہاکہ بھارت سندھ طاس معاہدہ توڑنا چاہتا ہے، لیکن ایسے کسی بھی اقدام کا ہر میدان میں جواب دینے کے لیے ہم تیار ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلاول بھٹو پنجاب چیئرمین پیپلزپارٹی حب کینال منصوبہ شہباز اسپیڈ صوبائی حکومت کراچی وفاقی حکومت وی نیوز