چین کے معروف نیوز پلیٹ فارم ’پیپلز ڈیلی آن لائن‘ پر یوم آزادی پاکستان کی پُر وقار کی تقریب کی نمایاں کوریج
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
14 اگست 2025 کو بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے جیسے مضبوط ہیں، نائب صدرسینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن
اس تقریب کو چین کے معروف نیوز پلیٹ فارم پیپلز ڈیلی آن لائن (شوجنگ ون) کی جانب سے نمایاں طور پر کور کیا گیا۔
پیپلز ڈیلی آن لائن کے مطابق تقریب میں قومی پرچم بلند کرنے کے ساتھ ساتھ صدر، وزیرِ اعظم اور نائب وزیرِ اعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
پاکستان کی قیادت کے پیغامات میں آزادی کے لیے دی گئی قربانیوں کو یاد رکھنے، قومی اتحاد کو مضبوط بنانے اور پاک–چین دوستی کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
پیپلز ڈیلی آن لائن کے مطابق بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن بلال محمود چوہدری نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم بلند کیا اور اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنے بزرگوں کی میراث کی حفاظت کرے گا۔
پیپلز ڈیلی آن لائن کے مطابق انہوں نے پاک چین تعلقات میں نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور کامیاب ہوگی۔
اس موقع پر تقریب کے مہمانِ خصوصی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا تھے۔
پیپلز ڈیلی آن لائن کے مطابق بیجنگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، مقامی معززین، صحافیوں اور سفارتی عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جس سے تقریب کا ماحول مزید خوشگوار اور محبتِ وطن جذبات سے لبریز ہو گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیجنگ پاکستان پیپلز ڈیلی آن لائن چائنا چین سلیم مانڈی والا یوم آزادی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پیپلز ڈیلی آن لائن چائنا چین سلیم مانڈی والا یوم ا زادی
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل 11 روزہ کمی کے بعد پاکستان میں بھی 16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق گزشتہ 11 دنوں کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں 5.71 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے۔ پہلے یہ 69.26 ڈالر میں فروخت ہو رہا تھا، جو اب کم ہو کر 63.48 ڈالر فی بیرل پر آ چکا ہے۔
اسی طرح برطانوی برینٹ آئل کی قیمت میں بھی 5.72 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے اور اب یہ 71.70 ڈالر سے کم ہو کر65.98 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کب ہوگا؟
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی 15 اگست کو متوقع ہے۔ اس دن اوگرا قیمتوں کی حتمی ورکنگ وزارت خزانہ کو بھیجے گا۔ اس کے بعد وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔