کراچی:

 جشنِ آزادی کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں زخمیوں کی تعداد 115 ہوگئی۔

ایس ایچ او سچل امین کھوسہ کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب جھگی میں سوتی ہوئی بچی نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والدین نے ابتدا میں معمولی زخم سمجھ کر قریبی کلینک سے علاج کرایا، تاہم دو روز بعد تکلیف بڑھنے پر ایکسرے کرایا گیا تو ٹانگ میں گولی واضح ہوئی۔

پولیس کے مطابق بچی کو آج جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

حیدرآباد، آتشبازی فیکٹری دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 10 ہوگئی

برنس وارڈ میں زیر علاج ایک زخمی انس کو اس کے اہلخانہ کراچی لے جا رہے ہیں، جبکہ ہلاک ہونے والے وقاص کے بھائی کاشف کی حالت میں کچھ بہتری آ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں آتشبازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے اور آتشزدگی کے واقعے کا ایک اور زخمی نوجوان جان کی بازی ہار گیا، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔ سول اسپتال کے انچارج برنس وارڈ ڈاکٹر روشن چانڈیو کے مطابق 30 سالہ وقاص ولد ارشد سول اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھا، پیر کے روز وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ڈاکٹر روشن چانڈیو کے مطابق برنس وارڈ میں زیر علاج ایک زخمی انس کو اس کے اہلخانہ کراچی لے جا رہے ہیں، جبکہ ہلاک ہونے والے وقاص کے بھائی کاشف کی حالت میں کچھ بہتری آ رہی ہے۔ واضح رہے کہ زخمی وقاص کے جاں بحق ہونے کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر بھر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد زخمی
  • کراچی: کار پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
  • کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
  • اورنگی ٹاؤن میں اندھی گولی لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق
  • حیدرآباد، آتشبازی فیکٹری دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 10 ہوگئی
  • حیدرآباد: آتشبازی دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 10 ہوگئی
  • حیدرآباد: آتشبازی دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 10 ہوگئی
  • وفاقی آئینی عدالت کے مزید 2 ججز نے حلف اٹھالیا، ججز کی تعداد 7 ہوگئی
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن صابری چوک کے قریب اندھی گولی لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق
  • اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید