ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری کا طریقہ کار وضع کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری کا طریقہ کار وضع کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کی جانب سے جعلی، فلائنگ انوائسز کے معاملے پر ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری کا طریقہ کار وضع کردیا گیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے مطابق فراڈ میں ملوث افراد کی رجسٹریشن معطل کرکے بلیک لسٹ کیا جائے گا، ثبوت کی بنیاد پر بلیک لسٹ کرنے کیلئے 7 روز میں شوکاز نوٹس جاری ہوگا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس فراڈ میں ملوث افسران، عملے یا اندرونی سہولت کار بھی زد میں آئیں گے، مبینہ ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری سے پہلے مشاورت لازمی قرار دے دی گئی، تاجر برادری کے کم از کم دو نمائندوں سے مشاورت کرنا ہوگی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ مشکوک، جعلی یا فلائنگ انوائسز میں ملوث افراد کی جانچ پڑتال کی جائے گی، فراڈ سے فائدہ اٹھانے والوں کیخلاف کارروائی اور ایف آئی آر درج ہوگی، کمشنر ان لینڈ ریونیو کوئی انکوائری شروع کرنے کی منظوری دینے کا مجاز ہوگا، انکوائری مکمل ہونے کے بعد کسی کو گرفتار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اس مقصد کیلئے ایف بی آر کے ممبر اِن لینڈ ریونیو آپریشنز سے اجازت لینا ہوگی۔
ایف بی آر کا اسیسمنٹ پراسسنگ سیل جعلی یا فلائنگ انوائسز کی نشاندہی کرے گا، ٹیکس مشینری کے دو افسران فراڈ میں مبینہ ملوث تاجر کے ڈیٹا کا تجزیہ کریں گے، خرید و فروخت کی ٹرانزیکشنز، ٹیکس گوشوارے کا بھی تجزیہ کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی اسمبلی اجلاس میں اسپیکر کی جانب سے اسٹیٹ بینک کا اسپیشل آڈٹ کرانے کا عندیہ قومی اسمبلی اجلاس میں اسپیکر کی جانب سے اسٹیٹ بینک کا اسپیشل آڈٹ کرانے کا عندیہ صوبے میں پائیدار امن کیلئے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے، بیرسٹر سیف پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹریبونل تشکیل دیدیا بری امام سرکار کے سالانہ عرس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،مزار کو غسل دینے کی تقریب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 3اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ملک میں یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4تعطیلات کا امکانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایف بی آر
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر دولت کی نمود و نمائش کرنیوالوںکیخلاف کارروائی کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250921-08-24
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر نے کم ٹیکس دینے والے اور ٹیکس نیٹ سے باہر سوشل میڈیا پر دولت کی نمود و نمائش کرنے والے امیر لوگوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع ایف بی آر نے کہا کہ ایف بی آر سوشل میڈیا ٹیم نے شاہانہ لائف اسٹائل رکھنے والے ایک لاکھ امیر افراد کا ڈیٹا جمع کر لیا، بڑے بڑے بنگلوں، چمچماتی گاڑیوں، زیورات کی نمائش کرنے والوں کی آمدنی اور اخراجات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ایف بی آر حکام کے مطابق شادیوں پر شاہانہ اخراجات کرنے والے بھی زد میں آئیں گے، شادیوں پر بیس، بیس ہزار ڈالر مالیت کے سوٹ استعمال کیے جا رہے ہیں، انکم ٹیکس گوشواروں میں شاہانہ لائف اسٹائل ظاہر نہ کرنے والے پکڑمیں آئیں گے۔ایف بی آر نے کہا کہ گزشتہ سال جمع کرائے گئے گوشواروں کا اس سال سے موازنہ کرے گا، مجموعی گوشواروں میں سے 80 فیصد کا آڈٹ کیا جائے گا، دولت کی نمائش کرنے والوں کو ٹیکس ریٹرن کے ذریعے ذرائع آمدن بتانا ہوں گے۔ایف بی آر حکام کے مطابق گوشواروں میں سالانہ آمدن کا اضافہ ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ایسے لوگ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنے ٹیکس ریٹرن اپ ڈیٹ کر لیں۔ایف بی آر نے انتباہ کیا کہ انکم ٹیکس گوشواروں میں اپ ڈیٹڈ معلومات دینے والوں کو فی الحال کچھ نہیں کہا جائے گا۔