کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم فیکٹری میں آگ لگ گئی، گھنٹوں آگ کی زد میں رہنے کے بعد فیکٹری گر گئی, ورکرز نے جان پر کھیل کر بڑی مشکلوں سے اپنی جانیں بچائیں۔

آتشزدگی سے 7 افراد زخمی ہوئے، واقعے کے وقت سیکڑوں ورکر فیکٹری میں موجود تھے۔

ورکرز نے تعمیراتی کام کے لیے لگائی گئی سیڑھیوں اور پولز سے نیچے اتر کر جان بچائی، فیکٹری میں کوئی ایمرجنسی ایگزٹ نہيں تھا، خواتین سمیت فیکٹری ورکرز نے جان پر کھیل کر اپنی جانیں بچائی۔

کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون کی فیکٹری میں آگ لگنے سے پوری عمارت گر گئی

ریسکیو کے مطابق عمارت کا حصہ گرنے سے فیکٹری کے باہر موجود 7 افراد زخمی ہو گئے۔

16 فائر ٹینڈر، 2 واٹر باؤزرز اور 2 اسنارکل 8 گھنٹے تک آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف رہیں۔

آگ سے اطراف کی فیکٹریاں بھی متاثر ہو گئیں، ایک کو خالی بھی کروا لیا گیا، آگ سے متاثرہ فیکٹری ایک ماہ پہلے ہی تعمیر ہوئی تھی، ابھی بھی وہاں تعمیراتی کام جاری تھا۔

ریسکیو کے چیف آپریٹنگ آفیسر عابد جلال نے دعویٰ کیا ہے کہ آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں 1200 سے 1500 افراد موجود تھے۔

چیف فائر آفیسر محمد ہمایوں نے بتایا کہ آگ فیکٹری کی پہلی منزل پر لگی تھی، جس نے 4 فیکٹریوں کو لپیٹ میں لیا لیکن تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہيں ہو سکی۔

انہوں نے بتایا کہ فیکٹری میں لنڈے کا کپڑا ری سائیکل ہوتا تھا، کیمیکل بھی موجود تھا، جس سے آگ کی شدت بڑھی، فیکٹری میں کسی شخص کی موجودگی کی اطلاع نہیں، عمارت کا ملبہ ہٹانے اور آپریشن مکمل کرنے میں تین چار دن لگ سکتے ہیں۔

محمد ہمایوں نے کہا کہ فیکٹریوں کو سروے کروانے کے لیے فارمز بھیجے تھے جو اب تک ہمیں واپس نہیں بھجوائے گئے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فیکٹری میں

پڑھیں:

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق چاروں افراد ایک دکان کی چھت پر نصب لوہے کا بورڈ اتار رہے تھے کہ اچانک وہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، کرنٹ لگنے کے باعث چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ ندیم، 25 سالہ نعمان ولد خالد، 26 سالہ اویس ولد توحید شامل ہیں، جبکہ چوتھے فرد کی شناخت نہ ہو سکی۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ اتفاقیہ حادثہ تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی، 5 منزلہ عمارت منہدم، 7 افراد زخمی
  • کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون کی فیکٹری میں آگ لگنے سے پوری عمارت گر گئی
  • کراچی: ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، 5 منزلہ عمارت گر گئی، 7 افراد زخمی
  • کراچی: فیکٹری میں آگ لگنے سے عمارت کا ایک حصہ زمین بوس، 8افراد زخمی  
  • کراچی: کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ بے قابو، بجھانے کی کوششیں جاری
  • لانڈھی میں فیکٹری میں آگ سے عمارت کا ایک حصہ زمین بوس، قریبی فیکٹریاں بھی لپیٹ میں آگئیں
  • کراچی؛ آتشزدہ فیکٹری سے خواتین و مرد ملازمین کے خطرناک طریقے سے نکلنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
  • لاہور: کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق
  • لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق