کراچی؛ آتشزدہ فیکٹری سے خواتین و مرد ملازمین کے خطرناک طریقے سے نکلنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد خواتین و مرد ملازمین کے خطرناک طریقے سے نکلنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی، تاہم فوری طور پر ملازمین کو نکالنے کے لیے کوئی خاطر خواہ نکلنے کے راستے یا انتظامات نظر نہیں آئے۔
فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں، جب کہ آگ لگنے کے دوران فیکٹری سے مرد و خواتین ملازمین کو کنسٹرکشن لفٹ سے لٹک کر باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین و مرد ملازمین فیکٹری کی کنسٹرکشن لفٹ سے لٹک کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ آگ لگنے سے متاثرہ فیکٹری پانچ منزلہ ہے، جہاں سے لٹک کر نکلنے کے دوران ممکنہ حادثہ کسی ملازم کی جان بھی لے سکتا تھا۔
آگ لگنے کے بعد کی صورت حال نے فیکٹری میں کسی ممکنہ حادثے کی صورت میں ملازمین کے بچاؤ سے متعلق انتظامات کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آگ لگنے
پڑھیں:
مینول طریقے سے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع
اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مینول طریقے سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کیلئے ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر نے آن لائن ریٹرن فائلنگ کے فروغ کے لیے مینول انکم ٹیکس فائلرز کے لیے خصوصی سہولیات کا اعلان کردیا۔ ایف بی آر نے پاکستان بھر میں ٹیکس نظام کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کے جاری عمل کے تحت مینول انکم ٹیکس فائلرز کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
آن لائن فائلنگ سسٹم میں آسانی سے منتقلی کو یقینی بنانے کے لئے ایف بی آر نے ٹیکس سال 2024ء سے مینول ریٹرن فائلنگ کو ختم کر دیا تاہم ایف بی آر نے مینول ریٹرن جمع کرانے والے ٹیکس فائلرز کو آن لائن نظام سے ہم آہنگ ہونے میں درپیش دشواری کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں خصوصی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس مقصد کے لیے تمام ٹیکس دفاتر میں خصوصی سیل مینول ریٹرن فائل کر نے والے ٹیکس دہندگان کو تمام ضروری قانونی اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گا، مینول ٹیکس فائلرز کے لیے ریٹرن فائلنگ کی آخری تاریخ میں تیس نومبر تک توسیع بھی کردی گئی ہے۔