پیکٹا مالی بحران کا شکار، ریٹائرڈ ملازمین 9 ماہ سے پنشن سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
سٹی42: پنجاب کریکیولم اینڈ ٹیکسٹ بُک اتھارٹی (پیکٹا) مسلسل مالی بحران کی زد میں آ گئی ، جس کے باعث ریٹائرڈ ہونے والے 6 ملازمین گزشتہ 9 ماہ سے اپنی پنشن اور واجبات سے محروم ہیں۔
متاثرہ ملازمین میں سبجیکٹ اسپیشلسٹ انوار ساجد، لائقہ خانم، سپرنٹنڈنٹ اشتیاق، دفتری نفیس الحسن، اور درجہ چہارم کے سخاوت اور مبین احمد شامل ہیں، جنہوں نے دسمبر اور جنوری میں اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرمنٹ لی تھی۔
ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ہم نے پوری زندگی ادارے کو دی اور اب بڑھاپے میں پنشن اور واجبات سے محروم کر دیا گیا ہے، اگر ادائیگی نہ کی گئی تو ہم خودکشی جیسے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔
ملازمین نے پیکٹا کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے فوری واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب پیکٹا حکام نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ادارے کے پاس فنڈز کی کوئی کمی نہیں، جلد معاملات حل کر لیے جائیں گے۔
صوفی بزرگ شاہ عبد الطیف بھٹائی کا عرس، 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
فرانس اور مالی کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا، مالی کے دو سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم
فرانس نے مالی کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی کے تعاون کو معطل کرتے ہوئے دو مالی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
یہ اقدام اگست میں ایک فرانسیسی سفارت کار کی گرفتاری کے بعد کیا گیا، جس پر مالی حکام نے خفیہ ایجنسیوں کے لیے کام کرنے کا الزام لگایا تھا۔
فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں سفارت کاروں کو ہفتے تک فرانس چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پیرس نے واضح کیا ہے کہ اگر گرفتار سفارت کار کو جلد رہا نہ کیا گیا تو مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
مالی نے حال ہی میں فرانسیسی سفارت خانے کے پانچ ملازمین کو ناپسندیدہ قرار دیا تھا، تاہم وہ پہلے ہی ملک چھوڑ چکے تھے۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ مالی کی طرف سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور سفارت کار کو سفارتی استثنیٰ کے تحت فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔
فرانس اور مالی کے تعلقات 2020 اور 2021 کے فوجی انقلابات کے بعد سے کشیدہ ہیں۔ ان واقعات کے بعد مالی نے مغربی اتحادیوں سے دور ہو کر روس کے ساتھ سیاسی اور عسکری تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔
مالی میں 2012 سے شورش جاری ہے، جس میں القاعدہ، داعش سے منسلک گروہ اور جرائم پیشہ تنظیمیں شامل ہیں۔ موجودہ فوجی حکومت کی قیادت صدر آسیمی غویتا کر رہے ہیں، جو دو انقلابات کے بعد اقتدار میں آئے۔