عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویریؒ نے اپنے اخلاق اور حُسنِ کردار سے غیر مسلموں کو گرویدۂ اسلام کیا، ان کی بے مثل تصنیف کشف المحجوب تصوف پر سند قرار دی جاتی ہے۔ لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے 982ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویریؒ کے 982ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آج سے آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ لاہور جن کی نسبت سے داتا کی نگری کہلاتا ہے، ان کا نام علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا صاحبؒ ہے، حضرت علی ہجویری تقریباً 1 ہزار سال قبل افغانستان سے لاہور تشریف لائے اور بھاٹی دروازے کے قریب قیام فرمایا، اپنے اخلاق اور حُسنِ کردار سے غیر مسلموں کو گرویدۂ اسلام کیا، ان کی بے مثل تصنیف کشف المحجوب تصوف پر سند قرار دی جاتی ہے۔ لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے 982ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے داتا گنج بخش کے عرس کی تقریبات کا افتتاح کیا، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور صوبائی وزیر بلال یاسین بھی موجود تھے۔ حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے سلسلے میں پنجاب سمیت ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، عرس کی تقریبات 13 تا 15 اگست تک جاری رہیں گی، عرس کے دوران قرأت، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں عروج پر ہوں گی۔ عرس کے موقع پر آنے والے زائرین کیلئے لنگر کے انتظامات مکمل ہیں، دودھ کی سبیلیں بھی لگائی جا رہی ہیں، مٹھائیوں اور دیگر اشیاء کی دکانیں بھی سج گئی ہیں۔

اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے دربار کے اطراف کا دورہ کیا اور زائرین کے داخلی و خارجی راستوں کا معائنہ کیا، ڈی آئی جی آپریشنز نے افسران کو حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات دیں۔ خیال رہے کہ داتا دربار جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر سیل کر دیئے گئے ہیں، ٹاؤن ہال کی جانب سے جانے والا راستہ بھی کنٹینرز اور خار دار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا، بلال گنج، کربلا گامے شاہ کے اطراف کے راستوں کو کنٹینرز لگا کر مکمل طور پر سیل کر دیا گیا، موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والے افراد کے گزرنے کا راستہ موجود ہے۔

ادھر پنجاب حکومت نے عرس کے موقع پر لاہور میں 15 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، ایم سی ایل، ایل ڈی اے، ٹیپا، واسا، پی ایچ اے، والڈ سٹی، روڈا، ایل ڈبلیو ایم سی زونز میں چھٹی ہوگی جبکہ سول سیکرٹریٹ اور ماتحت ادارے کھلے رہیں گے، جمعہ کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: داتا گنج بخش کے علی ہجویری تقریبات کا کر دیا گیا حضرت داتا گیا ہے عرس کی عرس کے

پڑھیں:

جشنِ آزادی پر نادرا دفاتر کی دو روزہ بندش کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے وفاقی دارالحکومت میں اپنے دفاتر دو دن کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نادرا کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے 13 اگست 2025، بدھ کے روز جشنِ آزادی کی خصوصی تقریبات کے پیشِ نظر مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے، جبکہ 14 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ اس وجہ سے اسلام آباد میں واقع تمام نادرا دفاتر بدھ اور جمعرات دونوں دن بند رہیں گے۔

ترجمان نادرا نے بتایا کہ 24 گھنٹے سروس فراہم کرنے والے دفاتر بھی 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب سے بند ہوں گے اور 15 اگست، جمعہ کی صبح 8 بجے دوبارہ کھلیں گے۔

ادارے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ اس دوران شناختی کارڈ اور دیگر خدمات کے لیے “پاک آئی ڈی” موبائل ایپ یا نادرا کی آن لائن سہولیات استعمال کریں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • عظیم صوفی بزرگ داتا علی ہجویری کے3روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز
  •  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا داتا دربار توسیعی پراجیکٹ اور دودھ سبیل کا افتتاح  
  • جشنِ آزادی پر نادرا دفاتر کی دو روزہ بندش کا اعلان
  • یوم آزادی کے موقع پر شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں رنگا رنگ تقریبات کی تیاریاں
  • اسلام آباد: جشنِ یوم آزادی پر شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
  • لاہور میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ڈکیت ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک
  • لاہور‘ بزرگ خاتون کی بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک
  • لاہور: بزرگ خاتون کی بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک
  •  عام تعطیل کا اعلان