جشن آزادی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر 21 توپوں کی سلامی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ تمام شہر، گلی، محلے سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گئے۔ جشن آزادی کے موقع پر لاہور میں مزار اقبالؒ پر بھی گاڈرز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں پنجاب رینجرز کے دستے نے پاکستان آرمی کو چارج دے دیا۔ لاہور میں صبح کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں آج 78واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں بھارت کیخلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن شروع ہو گیا۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ تمام شہر، گلی، محلے سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گئے۔ جشن آزادی کے موقع پر لاہور میں مزار اقبالؒ پر بھی گاڈرز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں پنجاب رینجرز کے دستے نے پاکستان آرمی کو چارج دے دیا۔ لاہور میں صبح کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: توپوں کی سلامی لاہور میں
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر : بھارت کے یومِ آزادی پر یومِ سیاہ منایا جائے گا
مقبوضہ کشمیر میں 15 اگست کو بھارت کے یومِ آزادی پر یومِ سیاہ منایا جائے گا۔
کُل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر 15 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال ہو گی۔
حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ 15 اگست کو بھارت کا یومِ آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ سیاہ ہے، کشمیری پاکستان کو اپنا محسن اور بھارت کو جابر و قابض سمجھتے ہیں۔
حریت کانفرنس نے مزید کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کو یومِ آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہیں۔
حریت کانفرنس نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا یومِ آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ تشکر اور خوشی کا دن ہے، کشمیری پاکستان کے استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے دُعا گو ہیں۔
Post Views: 8