وزیر اعظم شہباز شریف کا کامرہ ائیربیس کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے شاہینوں سے خطاب کیا ، وزیر اعظم نے کہا 10مئی کو شاہینوں نے بھارت  کوخطے  کا  تھانیدار ہونے کا بت پاش پاش کردیا۔
وزیر اعظم نے  مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تمہارا جنگی جنون کا بخار ٹوٹ چکا، اب امن کی بات کرو،ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہوگا، تحریک آزادی کشمیر حق ملنے تک زندہ رہے گی، مسئلہ کشمیر کبھی بھی جنگ کی آگ کو بھڑکا سکتا ہے،پہلگام واقعہ پر جھوٹا الزام لگا کر بھارت نے اپنی جگ ہنسائی کرائی، بلوچستان میں ٹرین ہائی جیکنگ میں بھارت ملوث ہے۔

دشمن ملک کے گانے پر ڈانس کرنے پر مقدمہ درج ہو گا

بھارت نے دنیا کو بتایا کہ خطے میں وہی تھانیدار ہے، 10مئی کو شاہینوں نے بھارت کے تھانیدار ہونے کا بت پاش پاش کردیا، بھارت اب کبھی طاقت کے غرور میں مبتلا نہیں ہوگا، پاکستان نے بھارت کے 5نہیں6 طیارے گرائے،پاکستان نے 10گھنٹے سے بھی کم وقت میں دشمن کو مات دی، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ابابیلوں کی مانند رافیل طیاروں کا مصالحہ بنادیا، پاک فضائیہ کا رافیل گرانا مودی قیامت تک یاد رکھے گا۔
وزیراعظم  نے  خطاب میں سورۃ الفیل کی آیات کا حوالہ دیا ، وزیراعظم نے  آرمی چیف کو بہترین منصوبہ بندی اور قیادت کی تعریف کی ،وزیر اعظم نے کہا جنرل سید عاصم منیر نے فوج کو فرنٹ سے لیڈ کیا، افواج نے جان ہتھیلی پر رکھ کر جنگ لڑی، پاکستان کے بھرپور جواب نے طاقت کا توازن تبدیل کردیا،ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،وزیراعظم کا شہدا کے خاندانوں کی کفالت کا اعلان بھی کیا 

مانسہرہ جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے دانت توڑ دئیے، اپنی اعلیٰ فنی مہارت سے دشمن کا غرور خاک میں ملادیا،پاک فضائیہ نے دشمن کے چودہ طبق روش کردئیے، پاکستان کی تاریخ میں اتنا شاندار فتح کبھی نصیب نہیں ہوئی، پاکستان کی فتح سے دنیا کی سوچ تبدیل ہوگئی، دشمن کو پیغام دے دیا کہ میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے روند دیں گے، 


وزیراعظم نے  آرمی چیف، ایئرچیف اور امیرالبحر کو خراج تحسین پیش کیا ،

یومِ تشکر پر عام تعطیل؟ 


 وزیراعظم نے کہا 10مئی کو دنیا بھر میں پاکستان کی تکنیکی مہارت کی گونج رہی،بھارت نے کئی سو ارب ڈالر کا جنگی سامان خریدا، پاکستان نے بھارت کے 5نہیں6 طیارے گرائے، پوری دنیا پاکستان کے جھنڈے کو آج احترام سے دیکھ رہی ہے، وزیر اعظم نے کہا پاکستانی افواج نے حملے کے بعد تدبر اور مہارت کا مظاہرہ کیا،دشمن کو مؤثر اور فوری جواب دے کر خطرہ ناکام بنایا گیا،وزیرِاعظم  نے دو ٹوک پیغام میں کہا  وطن کی حفاظت میں کوئی سمجھوتہ نہیں،ہر جارحیت کا بروقت، مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، قوم اپنی افواج کی قربانیوں اور عزم پر فخر کرتی ہے،پاکستانی افواج ہر لمحہ دفاع وطن کے لیے تیار ہیں،

کچھ علاقوں میں تھنڈر سٹارم کا امکان

وزیرِاعظم شہباز شریف کا کامرہ ایئر بیس کا دورہ میں  وزرائے دفاع، خارجہ، منصوبہ بندی و اطلاعات شامل تھے ، چیف آف آرمی اسٹاف، نیول چیف اور ایئر چیف بھی ہمراہ تھے،وزیرِاعظم کو پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، وزیرِاعظم نے پائلٹس، انجینئرز اور ٹیکنیکل اسٹاف سے ملاقات کی،پیشہ ورانہ مہارت اور عزمِ دفاع پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ، 

 آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق 6/7 مئی کی شب چھٹا بھارتی طیارہ مار گرانے کی تصدیق کی گئی ، ،پامپور، سری نگر کے مشرق میں مار گرایا گیا بھارتی میراج 2000 تھا،پاک فضائیہ کی فضائی برتری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا ثبوت ہے ،

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت کو سراہا گیا،جدید ٹیکنالوجی کے انضمام سے فضائیہ کی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا، بہادر ہوا بازوں کو مادرِ وطن کے دفاع پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ، 

وزیرِاعظم کا استقبال ایئر چیف نے کیا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اعظم نے کہا پاک فضائیہ پاکستان کی نے بھارت اعظم کا

پڑھیں:

شہبازشریف کی جاتی امراء میں نواز شریف سے ملاقات، خیریت دریافت کی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جاتی امراء لاہور میں ملاقات ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی جاتی امراء رہائش گاہ پر موجود تھیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور اپنے بیرون ممالک دورے سے متعلق آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں اور معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں جگ ہنسائی ،بھارت نے آپریشن سندور ٹو کی تیاری شروع کردی
  • شہبازشریف کی جاتی امراء میں نواز شریف سے ملاقات، خیریت دریافت کی
  • معرکہ حق میں شکست کے باوجود مودی سرکار کی افواج میں جارحیت کا سلسلہ جاری
  • فلسطین میں جنگ بندی کے قریب، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایکس پر پیغام جاری
  • معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی  شکست خوردہ افواج  کا جنگی جنون برقرار 
  • پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا، شہباز شریف
  • پاکستان کو سوچناپڑے گا   دنیا کے نقشے پر رہنا چاہتا ہے یا نہیں ،بھارتی آرمی چیف کی بڑھک
  • شہباز ٹرمپ ملاقات اور جنرل اسمبلی سے خطاب
  • بھارتی آبی جارحیت کا مقابلہ کرکے دشمن کو شکست دیں گے،فیصل معیزخان
  • عوامی مفاد یا بھارتی ایجنڈے کو تقویت؟ ایکشن کمیٹی بے نقاب ہوگئی