جو ہماری سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہو گا؛ ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : بنیان مرصوص اور کشمیر پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے دو ٹوک موقف دے دیا
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں تیز اور یقینی جواب کا عزم کیا ، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غیر ملکی چینل سے بات کرتے ہوئے کہاکہ "جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہو گا، انہوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں سنگین کشیدگی تباہی کا باعث ہو گی،اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جنگ کا محاذ کھڑا کر سکتا ہے تو یہ خطے میں تباہی کا باعث ہوگا،امریکا جیسے ممالک جوہری خطرات کے پیش نظر بھارت کے عزائم کو بخوبی جان چکے ہیں، بھارت اس مسئلے کو "اندرونی" معاملہ قرار دیکر بھاری فوج کی موجودگی کے ساتھ کشمیریوں کو "ہراساں" کر رہا ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق کشمیری عوام کو حل کرنا ہوگا۔
کچھ علاقوں میں تھنڈر سٹارم کا امکان
غیر ملکی چینل نے کہا کہ پاکستانی موقف کے مطابق اس نے بھارت کی بہت بڑی مسلح افواج کے باوجود ایک بہت بڑی فوجی فتح حاصل کی ہے، بھارت اس بات پر ناراض ہے کہ امریکا اس بحران کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہا ہے ، امریکا کیلئے اصل امتحان یہ ہے کہ وہ بھارت پر کتنا دباؤ ڈال سکتا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر
پڑھیں:
آئی سی سی نے بابر اعظم پر جرمانہ عائد کردیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم پر جرمانہ عائد کردیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بابر اعظم آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔
بابر اعظم کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے 21 ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ اسٹمپس کو مارا تھا جو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی ہے۔
بابر اعظم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔
بابر اعظم نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری علی نقوی کی جانب سے تجویز کردہ سزا قبول کرلی، اس لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
Pakistan’s batting stalwart has been fined for breaching the ICC Code of Conduct.
Details ????https://t.co/y7lRO0ZhRz