بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، پلوامہ میں تین نوجوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، پلوامہ میں تین نوجوان شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز
سرینگر (سب نیوز)بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض فوج کے مظالم میں کمی نہیں آئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے پہلے تینوں کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے اٹھایا اور تشدد کے بعد جعلی مقابلے میں شہید کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک فضائیہ فضاوں کی کنگ، ہم کسی ملک کی برتری کو تسلیم نہیں کرتے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاک فضائیہ فضاوں کی کنگ، ہم کسی ملک کی برتری کو تسلیم نہیں کرتے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار حکومت کی انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024منظور کرانے کی کوشش ناکام بہت جلد مقبوضہ کشمیر اور خالصتان اکٹھے آزاد ہونگے بانی تحریک انقلاب محمد عارف حکومت اور عمران خان کے درمیان ڈیل کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا واضح اعلان پاکستان کا عالمی برادری سے بھارت میں ایٹمی تنصیبات اور مواد کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کا مطالبہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، کل قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان،مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہو گیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی ریاستی دہشت گردی بھارتی فوج
پڑھیں:
آزادکشمیرکے عوام کو تمام حقوق حاصل ہیں،پاکستان کابھارتی پروپیگنڈے پرردعمل
ترجمان دفترخارجہ نے آزادکشمیرمیں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج پر بھارت کی طرف سے کئے جانے والے پروپیگنڈے کو مستردکرتےہوئے واضح کیاہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام اپنے شہری و سیاسی حقوق سے پوری آزادی کے ساتھ استعمال کررہے ہیں اور اپنے جمہوری مستقبل کی تشکیل میں سرگرمی سے حصہ لیتے ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ پاکستان آزادکشمیر کے عوام کی عزت و وقار کے تحفظ، ان کے حقوق بشمول پرامن اجتماع اور احتجاج کے حق کی حفاظت، ان کے جذبات کے احترام اور ان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ یہ عزم نہ صرف ہمارا آئینی فریضہ ہے بلکہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ہمارا دیرینہ اخلاقی وعدہ بھی ہے۔
ترجمان نے کہاکہ اس کے برعکس، مقبوضہ جموں و کشمیر (بھارت کے زیر قبضہ) میں ہمارے کشمیری بھائی اور بہنیں ایک بھیانک صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ ریاستی جبر، بنیادی آزادیوں سے انکار اور انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی علامت بن چکی ہیں، جس کا مقصد کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کو کچلنا ہے۔ اختلافِ رائے کو دبانے کی کوششیں، آبادی کا مصنوعی تبدیلی اور شہری آزادیوں سے انکار، صورتِ حال کی سنگینی کو واضح کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ بھارت کو آزاد جموں و کشمیر پر بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے۔ بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق، بالخصوص ان کا حقِ خودارادیت تسلیم کرنا ہوگا، جیسا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں درج ہے۔ پاکستان سمجھتا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کا راستہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے ہو کر گزرتا ہے۔