لاہور: گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو گولیاں مار کر خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
لاہور:
لاہور کے علاقے سندر میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو گولیاں مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق عثمان نامی شخص نے ایک سال قبل ایشاء نامی خاتون سے شادی کی تھی۔ عثمان نے پہلے ایشاء پر چار گولیاں چلائیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی، بعد ازاں اس نے خود کو بھی گولی مار لی۔
فائرنگ اور چیخ و پکار کی آواز سن کر محلہ داروں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سندر اسد اقبال، انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر پاشا عمران اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق عثمان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ایشاء کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے کیونکہ زیادہ خون بہہ چکا ہے۔
ایس ایچ او اسد اقبال کے مطابق جائے وقوعہ سے عثمان کا لائسنس یافتہ پستول برآمد کر لیا گیا ہے اور واقعے کی قانونی کارروائی کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیچہ وطنی،غازی آباد کے علاقہ میں خاوند نے بیوی کو قتل کرکے کپڑے میں لپٹی نعش کھیتوں میں پھینک دی، ملزم فرار
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) غازی آباد کے علاقہ میں خاوند نے بیوی کو قتل کرکے کپڑے میں لپٹی نعش کھیتوں میں پھینک دی۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق گاؤں 175،نائن ایل میں مسماة فوزیہ بی بی کی شادی 10سال قبل ملزم منور حسین کیساتھ ہوئی جن کے ہاں اس عرصہ میں تین بیٹے پیدا ہوئے، تاہم میاں بیوی کے مابین جھگڑا رہنے لگا اور ملزم اپنی بیوی پر تشدد بھی کرنے لگا،وقوعہ کے روز بھی ملزم نے تلخ کلامی کے بعد اپنی بیوی پر تشد دکے بعد گلا دبا کر اسے قتل کردیا اور نعش چادر میں لپیٹ کر کچھ ہی فاصلے پر چارے کی فصل میں پھینک دی اور فرار ہوگیا۔پولیس نے کھیتوں سے مقتولہ کی نعش برآمد کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم تاحال ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔\378