شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد قبائلی عمائدین ہیں، جو ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کے بعد واپس جارہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی:جناح اسپتال کےقریب فائرنگ، 2 افراد زخمی
فائل فوٹوکراچی میں جناح اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ دوران ڈکیتی پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے اور وہ اسپتال کے باہر چائے پینے ہوٹل گیا تھا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق واقعہ میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ فائرنگ کرنے والے کی شناخت ظاہر کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ظاہر نے ہوٹل میں اندھا دھند فائرنگ کی، جبکہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کیا،
ایس ایس پی ساؤتھ کا بتانا ہے کہ ملزم ظاہر خود بھی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔