وزیراعلیٰ کا لاہور میں جرائم میں کمی پر لاہور پولیس کو شاباش
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواشریف نے لاہور میں جرائم میں کمی پر لاہور پولیس کو شاباش دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے آئی جی ڈاکٹر عثمان انور ، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ ،ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور، ڈی آئی جی آپریشنزلاہورفیصل کامران اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے پولیس ٹیم کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔ملاقات میںوزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کرائم ریٹنگ میں کمی پر پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور میں جرائم میں کمی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نووازشریف نے کہا کہ ہر شہری کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی زمہ داری ہے۔(جاری ہے)
شہری امن و امان کے قیام کے لئے پولیس سے تعاون و معاونت کریں۔
رینکنگ متعارف کرانے سے لاہور سمیت دیگر شہروں میں کرائم کی شرح میں کمی آرہی ہے۔ کرائم کا گراف نیچے آنا شاندار پولیسنگ کا نتیجہ ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ لاہورپولیس آپریشن ونگ کی کارکردگی کی بنیاد پر کرائم انڈکس میں لندن اور نیویارک سے محفوظ شہر قرار دیا جانا اہم سنگ میل ہے۔کرائم فائٹنگ کی بہتر حکمت عملی کی بدولت لاہور سیف سٹی میں شامل ہوچکا ہے۔لائن اینڈ آرڈر کے چیلنجز کے باوجود کرائم میں کمی کا ہدف پورا ہونا بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سی ٹی ڈی کو فعال کردیا گیا ہے ۔ لاہور سمیت ہر شہر کو محفوظ ترین بنائیں گے۔ ’’کے پی آئی‘‘ متعارف کرانے سے پولیس اور انتظامیہ کی پرفارمنس بہتر ہوئی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی ، فوری فیڈ بیک اور موثر مانیٹرنگ سے پولیسنگ کو بہتر بنایا گیا ہے۔پولیس میں احتساب کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مریم نوازشریف نے
پڑھیں:
راولپنڈی میں اربوں کے پراجیکٹس کا افتتاح، پنجاب میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کرینگے: مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیرعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی میں نوازشریف فلائی اوور اور جی پی او / ٹی ایم انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اہم اعلانات کیے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں پینے کے صاف پانی کے پراجیکٹ شروع کرنے جنوبی پنجاب اور پوٹھوہار ریجن میں پینے کے صاف پانی کے پراجیکٹس جلد لانے اور پینے کے صاف پانی کے لئے پائپ لائنیں بچھانے کے پراجیکٹ تیارکرنے مری میں پانی کی فراہمی کا مسئلہ جلد از جلد حل کرنے اور راولپنڈی کے نالہ لئی کی تعمیر و توسیع کے پراجیکٹ کی تیاری کا بھی اعلان کیا۔ مریم نواز نے راولپنڈی نواز شریف فلائی اوور اور جی پی او انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کو ریکارڈ ٹائم مکمل کریں گے۔ پنڈی کے تمام سکولوں کی ری ویمپنگ کی جا رہی ہے، جلد مکمل کر لی جائے گی۔ راولپنڈی شہر کی بیوٹی فکیشن کے پراجیکٹس کی خود مانیٹرنگ کررہی ہوں۔ مری سے باڑیاں پہنچنے پر پنجاب کی حدود ختم ہوتی ہے۔ تو صفائی اور انفراسٹرکچر کا واضح فرق نظر آتا ہے۔ ستھرا پنجاب پراجیکٹ کے تحت صوبہ بھر میں صفائی کا اچھاکام ہو رہا ہے۔ نوازشریف فلائی اوور کی تعمیر سے پنڈی سے چکری کے سفر کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم ہو جائے گا۔ پنجاب بھر میں 12ہزار کلو میٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی مثال قائم کی ہے۔ چند ہفتوں میں پنجاب بھر میں 19 ہزار کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کے پراجیکٹ مکمل ہو جائیں گے۔ لوگ کہتے ہیں کہ ریکارڈ مدت میں سڑکیں بن رہی ہیں، ایسے لگتا ہے کہ جیسے جنات کام کر رہے ہیں۔ 30، 30 سال سے نہ بننے والی سڑکیں بن چکی ہیں۔ پنجاب بھر میں 1250 سے زائد مراکز صحت ری ویمپ کر کے منی ہسپتال میں بدل دیا، ریکارڈ ٹائم میں ہسپتالوں کی حالت بدل چکی ہے۔ دو لاکھ گاڑیاں روزانہ گزرنے کا یہ منصوبہ سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا گیا ہے۔ جی پی او انڈر پاس پراجیکٹ کو ہر طرح سے فلڈ سیف بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔ پنجاب میں ٹیم ورک ہمارا طرہ امتیاز بن چکا ہے۔ عاشورہ/ محرم الحرام میں پوری ٹیم نے محنت اور عقیدت سے کام کیا۔ عوام بالخصوص اہل تشیع برادری نے عاشورہ/ محرم الحرام کے انتظامات کو سراہا۔ کئی سال بعد پاکستان میں مثالی مذہبی ہم آہنگی دیکھی گئی۔ ایک دوسرے سے عقائد کا احترام کا جذبہ قابل قدر ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے راولپنڈی میں 8 ارب 77 کروڑ روپے کے میگا پراجیکٹس کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ اڈیالہ روڈ نواز شریف فلائی اوور اور مال روڈ جی پی او چوک کے انڈر پاس کا باقاعدہ آغازکیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی آمد پر عوام نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ وزیراعلیٰ نے ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا۔ مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی میں 607 کلومیٹر طویل 67 روڈز کے پراجیکٹس شروع کیے گئے ہیں جن میں سے51 روڈز پراجیکٹ پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے بننے والے تمام ترقیاتی منصوبے ترجیح ہیں۔ کچہری روڈ اور مال روڈ کی ری ماڈلنگ بھی کی جائے گی۔ انڈرپاس اور فلائی اوور بننے سے راولپنڈی کے عوام کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گی۔ مریم نواز نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے واسا، پی ڈی ایم اے،لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور ٹریفک پولیس کو فیلڈ میں رہنے‘ انتظامیہ اور واسا کے افسروں کو فیلڈ میں خود نگرانی کرنے کا حکم دیا اور کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹریفک پولیس جامع پلان جاری کرے اور شہریوں کو بروقت متبادل راستوں سے آگاہ کرنے کا حکم دیا۔ بارش کا پانی کھڑا رہنے سے عوام کو ہونے والی دشواری کا بروقت ازالہ کیا جائے۔ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی کو سلام پیش کرتی ہوں۔ عبدالستار ایدھی کی زندگی سکھاتی ہے اگر جذبہ صادق ہو توایک فرد بھی انسانی خدمت کر سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے عبدالستار ایدھی کو برسی پرخراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی پاکستان کا فخر ہیں۔ان کا نام تا قیامت زندہ رہے گا۔ عبدالستار ایدھی جیسے لوگ انسانیت کی معراج اور معاشرے کی خوبصورتی ہیں۔