پی ایس ایل: دلچسپ مقابلہ، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹ سے ہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 24 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، 8 ویں اوور میں میچ بارش سے متاثر ہوا تو اسے 15، 15 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔
لاہور قلندرز نے فخر زمان اور محمد نعیم کی عمدہ بیٹنگ پرفارمنس کی بدولت مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 160 رنز بنائے، ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت کراچی کنگز کو168 رنز کا ہدف ملا۔
کراچی کنگز نے مقررہ ہدف 3 گیندوں قبل 6 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا اور میچ میں فتح اپنے نام کر لی۔
کراچی کنگز کی طرف سے عرفان خان نے 21 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابلِ شکست باری کھیلی اور ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔
دیگر کھلاڑیوں میں سعد بیگ 25، ڈیوڈ وارنر اور ٹم سائفٹ 24، 24، محمد نبی 15 اور ونس 13 رنز شامل تھے۔
لاہور قلندرز کی طرف حارث رؤف اور ڈیرل مچل نے 2، 2 وکٹ حاصل کیں۔
اس سے قبل لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ بارش سے بالکل پہلے گری، 7 اعشاریہ 5 اوورز میں فخر زمان اور محمد نعیم نے 90 رنز کی شراکت قائم کی، آؤٹ ہونے والے بیٹر نے 5 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 29 گیندوں پر 65 رنز کی باری کھیلی۔
فخر زمان 33 گیندوں پر 51 رنز بنا کر پویلین لوٹے، اُن کی اننگز 3 چھکوں اور 4 چوکوں سے مزین تھی، دیگر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عبداللّٰہ شفیق 18 رنز شامل تھے، باقی کوئی اور کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔
کراچی کنگز کے عباس آفریدی نے 4، میر حمزہ، عامر جمال اور حسن علی نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی، ایونٹ میں عباس آفریدی کی وکٹوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔
میچ میں لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ کراچی کنگز کی کپتانی کے ڈیوڈ وارنر کے سپرد ہے۔
اہم میچ کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر ٹام کرن کی جگہ اسپنر رشاد حسین کو شامل کیا گیا۔
دوسری طرف کراچی کنگز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فواد علی اور عمیر بن یوسف کی جگہ حسن علی اور سعد کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لاہور قلندرز کی کراچی کنگز نے میچ میں
پڑھیں:
سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد، مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے،وزیراعظم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چترال (صباح نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملکی ترقی، عوام کی خوشحالی، دہشت گردی و بدامنی کے خاتمے کے لیے سب کو ساتھ مل کر چلنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے پاکستان کے لیے جو قربانیاں دیں وہ فراموش نہیں کی جا سکتیں‘ نوجوانوں کو علم و ہنر سے آراستہ کرکے ملکی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں گے، چترال میں دانش اسکول وفاقی حکومت کا تحفہ ہے، گیس پلانٹ فی الفور نصب کیا جائے گا‘ اپر چترال میں اسپتال قائم اور بجلی کے ٹیرف کا معاملہ حل کیا جائے گا۔ وہ جمعے کو دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہونے پر فون کرکے مبارکباد دی، انہیں پیشکش کی کہ مل کر ترقی ، خوشحالی ، بدامنی و دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کام کریں، وفاق ان سے مکمل تعاون کرے گا۔ وزیر اعظم نے اس توقع کا اظہار کیا کہ وزیر اعلیٰ ان کی پیشکش قبول کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل اور نوجوان افرادی قوت کی صورت میں قیمتی سرمائے سے مالامال ہے انہیں تعلیم و ہنر فراہم کرکے ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے بروئے کار لائیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مئی میں4 روز کی جنگ میں پاکستان نے بھارت کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ انہوں نے افواج پاکستان کی بہادری اور مہارت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے اپنی صلاحیتوں کا ایسا لوہا منوایا کہ آج دنیا اس کی معترف ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا، امن کے لیے ان کا کردار تاریخ میں یاد رکھا جائے گا ، جنگ بندی نہ ہوتی تو بہت جانی نقصان ہوتا۔ وزیراعظم نے اپر چترال کیلئے وفاق کی طرف سے یونیورسٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ قبل ازیں وزیر اعظم نے تختی کی نقاب کشائی کرکے چترال میں دانش سکول کے قیام کا سنگ بنیاد رکھا۔