لاہور:

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے اہم میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز کے اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 8 اوورز میں 90 کا اسکور کھڑا کیا، جس میں نوجوان اوپنر محمد نعیم کا حصہ زیادہ تھا۔

محمد نعیم نے کراچی کنگز کے بولرز کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کرتے ہوئے چھکوں اور چوکوں کی برسات کی اور صرف 29 گیندوں پر 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

عبداللہ شفیق نے گزشتہ میچوں میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا تاہم اس میچ میں بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 11 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

لاہور قلندر کو تیسرا نقصان 11 ویں اوور میں ہی اٹھانا پڑا جب نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار ڈیرل مچل کھاتہ کھولے بغیر عباس آفریدی کی وکٹ بنے۔

فخر زمان نے دوسرے اینڈ سے اپنی نصف سنچری مکمل کی، جس کے لیے انہوں نے 33 گیندوں کا سامنا کیا، 4 چوکے اور 3 چھکے بھی لگائے۔

ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ لاہور قلندرز بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوگی لیکن فخر زمان کے اور نعیم کے علاوہ دیگر بیٹرز ناکام ہوئے یہاں تک 8 کھلاڑی دہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرپائے اور بارش کی مداخلت سے ان کی کوششیں رائیگاں گئی تاہم ایک معقول ہدف دے دیا۔

کراچی کنگز کے بولرز نے زبردست کم بیک کیا اور لاہور قلندرز کی پوری ٹیم کو 15 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 160 کے مجموعے پر آؤٹ کردیا۔

لاہور قلندرز کو سب سے زیادہ عباس آفریدی نے نقصان پہنچایا، جنہوں نے 3 اوورز میں 27 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر اور اوپنر ٹم سیفرٹ نے بھی دھواں دار آغاز کیا اور ابتدائی 3 اوورز میں 40 رنز بنائے۔

ڈیوڈ وارنز 13 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 24 اور سیفرٹ 10 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لاہور قلندرز کراچی کنگز گیندوں پر کے اور

پڑھیں:

ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش 7سی9اکتوبر تک لاہور میں منعقد ہو گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)ہاتھ سے بنے قالینوں کی تین روزہ عالمی نمائش رواں سال اکتوبر میں لاہور کے مقامی ہوٹل میں شروع ہو گی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ا یکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے زیر اہتمام 7سے 9اکتوبر تک جاری رہنے والی نمائش میں ہاتھ سے بنے قالینوں کے مینو فیکچررز اور بر آمد کنندگان اپنی مصنوعات کے سٹالز لگائیں گے۔ نمائش میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی خریدار شریک ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • قلندرز کی کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ جاری، محمد نعیم کی دھواں دھار بلے بازی
  • پی ایس ایل سیزن 10، کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
  • پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز آج آمنے سامنے ہونگے
  • جوز بٹلر نے آئی پی ایل میں بھارت کے مشہور بیٹر کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری
  • ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش 7سی9اکتوبر تک لاہور میں منعقد ہو گی
  • بھارت نے لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی بند کردی
  • بھارت نے لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی بند کردی
  • پاک بھارت کشیدگی : کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود جزوی طور پر بند