راولپنڈی؛ سابق رنجش پر داماد کو قتل کرنے والا سسر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
راولپنڈی:
ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ رنجش پر اپنے داماد کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم ریافت خان نے فائرنگ کر کے عابد کو قتل کر دیا تھا، واقعے کا مقدمہ 4 یوم قبل درج کیا گیا جبکہ ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔
ویسٹریج پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی: انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
فائل فوٹوراولپنڈی میں پولیس نے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے پیوندکاری میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان نے غیرملکی شہریوں کو گردے فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا بتانا ہے کہ ایک گھر سے کسی کے چیخنے چلانے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس پہنچی تو ایک شخص کو اسٹریچر سے بندھا پایا گیا۔
پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق شیخوپورہ سے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا۔
متاثرہ شخص کو نشہ آور دوا پلا کر نیم بے ہوش کیا گیا تھا۔